لاہور (خبر نگار) پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال، فیول کارڈز اور مینٹیننس کے معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کا سنگین معاملہ سامنے آگیا۔ دستیاب فیول کنزمپشن ریکارڈ، پالیسی اور متعلقہ ریمارکس کے مطابق کارپوریشن میں سرکاری وسائل کے استعمال پر کئی اہم سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب سیڈ کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے موجودہ ایم ڈی فرحان فاروق کی کارکردگی پر تحریری طور پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ہے۔ یونین عہدیداران کا مقف ہے کہ ایک طرف سیڈ کی بہتر پیداوار اور کارپوریشن کے انتظامی معاملات کے لیے ضروری گاڑیوں کی بروقت مینٹیننس نہیں کی جا رہی، جبکہ دوسری طرف ایم ڈی فرحان فاروق کے زیرِ استعمال مبینہ طور پر تین تین سرکاری گاڑیاں ہیں۔ یونین نے سوال اٹھایا ہے کہ جب ایک افسر کے لیے ایک گاڑی کی اجازت ہے تو پھر متعدد گاڑیوں کا استعمال کس ضابطے کے تحت جاری ہے؟ مزید افسوس ناک امر یہ ہے کہ دیگر افسران بھی اسی روش پر چل پڑے ہیں۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر (BS-19) کے زیرِ استعمال گاڑیوں نمبر GBK-720، GBK-679 اور GBN-064 پر اگست اور ستمبر کے دوران بالترتیب 145، 200، 185 اور 149.45، 200، 170 لیٹر فیول استعمال ظاہر کیا گیا۔ اگر پالیسی میں ایم ڈی کے لیے ایک گاڑی کی منظوری ہے تو بیک وقت تین گاڑیوں کے استعمال اور ان کے فیول اخراجات کی منظوری کس نے دی؟ یہ سوال اب کارپوریشن انتظامیہ کے لیے جواب طلب بن چکا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن (BS-19) کے زیرِ استعمال گاڑیوں GBK-705 اور LEG-1102 کے فیول اخراجات بھی توجہ طلب ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق ان گاڑیوں پر اگست میں 103.48 اور 98 لیٹر جبکہ ستمبر میں 199.95 اور 145 لیٹر فیول استعمال ظاہر کیا گیا۔ اسی طرح ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (BS-19) کی گاڑیوں GBK-191 اور LWP-8925 پر اگست میں 165 اور 130 لیٹر جبکہ ستمبر میں 215 اور 198 لیٹر فیول کی کھپت درج ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک افسر کے لیے منظور شدہ گاڑیوں کی تعداد اور فیول کی مقررہ حدود پر عمل درآمد کون یقینی بنا رہا ہے؟معاملے کا سب سے تشویش ناک پہلو وہ گاڑیاں ہیں جنہیں ریکارڈ میں طویل عرصے سے آف روڈ ظاہر کیا جا رہا ہے، لیکن ان کے فیول کارڈز کے ذریعے مسلسل تیل کے استعمال کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔زرائع کے مطابق گاڑی نمبر LEJ-2749 گزشتہ ایک سال سے آف روڈ ہونے کے باوجود اگست میں 146.95 لیٹر اور ستمبر میں 150 لیٹر فیول استعمال ظاہر کر رہی ہے۔ گاڑی نمبر LEG-1450 گزشتہ دو سال سے آف روڈ بتائی جا رہی ہے، مگر اس کے نام پر اگست میں 399.22 لیٹر اور ستمبر میں 396.98 لیٹر فیول کی کھپت درج ہے۔ اسی طرح گاڑی نمبر LOF-18 ایک سال سے آف روڈ ہونے کے باوجود اگست میں 70 اور ستمبر میں 109 لیٹر فیول استعمال ظاہر کر رہی ہے۔ گاڑیوں LW-2947 اور LW-2951 کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ تقریبا ایک سال سے آف روڈ ہیں، تاہم ان کے نام پر فیول کارڈز کے استعمال کا معاملہ بھی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا متقاضی ہے۔سورس کے مطابق فیول کارڈز کے استعمال میں مقامات کے تضاد کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ گاڑی نمبر LRT-3031 یکم اپریل 2026 سے پی ایس سی سینٹر خانیوال منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم اس کا فیول کارڈ لاہور ہیڈکوارٹر میں استعمال ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ خانیوال پلانٹ پر بھی اس گاڑی کے لیے فیول استعمال کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس صورتحال میں یہ جانچنا ضروری ہے کہ ایک ہی گاڑی کے نام پر مختلف مقامات سے فیول کے اجرا اور استعمال کی منظوری کس نے دی؟ اسی طرح گاڑی نمبر LEG-1101، جو پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو کے زیرِ استعمال بتائی جاتی ہے، اس کے فیول کارڈ کے لاہور ہیڈکوارٹر سے استعمال ہونے جبکہ عملی فیول اخراجات پی ایم یو پراجیکٹ سے ادا ہونے کے معاملے نے بھی مالیاتی نگرانی کے نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یونین کا ایم ڈی کی کارکردگی پر عدم اعتماد، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ پنجاب سیڈ کارپوریشن یونین کے عہدیداران کی جانب سے ایم ڈی فرحان فاروق کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کارپوریشن کے انتظامی، مالیاتی اور پیداواری معاملات پہلے ہی سوالات کی زد میں ہیں۔ یونین کا مقف ہے کہ سیڈ کی بہتر پیداوار کے لیے مشینری اور گاڑیوں کی مینٹیننس پر توجہ دینے کے بجائے سرکاری گاڑیوں اور ان کے فیول کے استعمال کے معاملات میں بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ اب بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا پنجاب سیڈ کارپوریشن کی گاڑیوں کا فیول کنزمپشن ریکارڈ، فیول کارڈ ٹرانزیکشنز، لاگ بکس، ورکشاپ مینٹیننس ریکارڈ اور گاڑیوں کی آف روڈ رپورٹس کا آزادانہ آڈٹ ہوگا؟ کیا ان افسران سے وضاحت طلب کی جائے گی جن کے زیرِ استعمال ایک سے زائد گاڑیاں ظاہر کی گئی ہیں؟ اور کیا ان گاڑیوں کے نام پر جاری ہونے والے فیول کی اصل کھپت کی تصدیق کی جائے گی جو طویل عرصے سے سڑکوں پر موجود ہی نہیں؟ صوبائی حکومت، محکمہ زراعت، سیکرٹری زراعت اور اینٹی کرپشن حکام سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانب دارانہ تحقیقات کروائی جائیں، فیول کارڈز کا گزشتہ ایک سال کا ریکارڈ حاصل کیا جائے، آف روڈ گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کرائی جائے اور اگر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔سرکاری گاڑیاں افسران کی ذاتی سہولت کے لیے ہیں یا عوام کے پیسے سے چلنے والے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے؟ یہ سوال اب پنجاب سیڈ کارپوریشن کی اعلی انتظامیہ سے جواب مانگ رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- گاڑیوں کے بارے معلومات حاصل کرکے بتا سکتا ہوں: ترجمان شاہد قادر
- پنجاب سیڈ کارپوریشن سرکاری گاڑیوں کے استعمال فیول کارڈ اور مینٹیننس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
- پارٹی رہنما اور کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے متحد ہوں:فریال تالپور
- خوارج اسلام اور پاکستان کے دشمن حرمین شریفین کی سلامتی ع تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہا گاڈاکٹر حافظ عبدلاکریم
- لاہور، زیر تعمیر عمارت سے گر کر 22 سالہ مزدور جاں بحق
- لاہور:جیلانی پارک میں کھلے گیندے کے رنگ برنگے پھول باغ کا حسن دوبالا کررہے ہیں۔
- عراق میں تیل اسمگلنگ کا اسکینڈل وزیراعظم نے 9 سرکاری افسران کو برطرف کردیا
- نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجتماعی شادیوں کی تقریب میں نوبیاہتا دلہن کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کر رہے ہیں۔
- ڈائریکٹر ایڈمن اویس تارڑ نے بھی مؤقف دینے سے گریز کیا ہے
- لاہور:جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام تحفظ حرمین شریفین کانفرنس کے باعث گریٹر اقبال پارک کی طرف جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے۔
- لاہور’مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام آل پاکستان اہلحدیث بسلسلہ تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس سے مینارپاکستان گرائونڈ میں امیر مرکزیہ سنیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم ‘ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی ‘ مولانا علی محمد ابو تراب’ سید سبطین شاہ نقوی ‘ علامہ معتصم الٰہی ظہیر اور قاری صہیب احمد میر محمدی خطاب کررہے ہیں۔
- 100ممالک کی دو ہزار یونیورسٹیوں کے دو لاکھ بیس ہزار طلبہ کی شرکت
- پنجاب میں میٹرک سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہونگے، شیڈول جاری
- بلوچستان کے عوام بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے کے حامی
- مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت ماہ نومبر کی قسط جاری
- لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر کلکتہ دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 بند
- ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے ردعمل پر معذرت کر لی
- ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف
- سعودیہ پر 2 میزائل 3ڈرون حملے ناکام
- امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
