لاہور (آئی این پی )پنجاب حکومت نے مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت نومبر کی قسط جاری کر دی، جس کے بعد صوبے بھر کے لاکھوں رجسٹرڈ محنت کشوں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کا عمل شروع ہوگیا ۔پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) کے مطابق پروگرام کی نومبر کی قسط کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کے اکانٹس میں مجموعی طور پر 3 ارب 57 کروڑ روپے کی سبسڈی منتقل کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ محنت کش مریم نواز راشن کارڈ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔اس منصوبے کے تحت ہر اہل اور رجسٹرڈ محنت کش کو ماہانہ 3 ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ خریدنے میں سہولت مل سکے۔پیسی حکام کے مطابق مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے آغاز سے اب تک مستحق محنت کشوں کو 46 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے اس پروگرام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کم کرنا اور محنت کش طبقے کو بنیادی ضروریات زندگی کی خریداری میں مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔محکمہ محنت اور سوشل سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں، جبکہ راشن کارڈ پروگرام کے ذریعے محنت کش خاندانوں کو مسلسل مالی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- بلوچستان کے عوام بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے کے حامی
- مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت ماہ نومبر کی قسط جاری
- لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر کلکتہ دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 بند
- ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے ردعمل پر معذرت کر لی
- ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف
- سعودیہ پر 2 میزائل 3ڈرون حملے ناکام
- امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
- خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- شام ‘دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچے سمیت2 افراد جاںبحق، ایک زخمی
- اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
- خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین ملازمین کو تنخواہیں جاری
- قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان
- پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
- مریم نواز پر ان کے اتحادی وزیر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں: سعدیہ جاوید
- فتنہ الخوارج کا مذموم مقاصد کیلئے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری،مزید ویڈیوز سامنے آگئیں
- نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب اتحاد کے نام پر بیوقوف نہ بنائیں آئرن کوٹ
- برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
- امریکہ میں فضائی بحران برقرار 6 ہزار پروازیں منسوخ ساڑھے 7 ہزار ریٹ
- بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو
