غزہ (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں کمانڈر سمیر ابو یونس جاں بحق ہو گئے۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ خان یونس کے علاقے المواسی میں ایک سڑک پر کیا گیا جس میں سمیر ابو یونس جان سے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 53 سالہ سمیر ابو یونس کی لاش برآمد کر لی ہے، حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔بعد ازاں عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں سمیر محمود ابو یونس، جنہیں ابو محمود کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے لئے تعزیت کا اظہار کیا۔مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے میں ایک بار پھر شدید تیزی آ گئی ہے جہاں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی تنظیموں کے مابین مختلف محاذوں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ علاقوں اور غزہ کی پٹی کے سرحدی حصوں میں ہونے والے ان تازہ تصادموں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت اہم شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں اور شیلٹرز کھول دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے راکٹ حملوں کے خدشات کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کو فضا میں ہی ناکام بنایا جا سکے۔ ادھر مصر اور قطر کی ثالثی میں جاری جنگ بندی کے طویل مذاکرات فریقین کے سخت مقف کے باعث فی الحال تعطل کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے بعد اقوام متحدہ نے دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ معصوم شہریوں کو مزید جانی نقصان سے بچایا جا سکے۔
حماس کمانڈر
بریکنگ نیوز
- امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
- خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- شام ‘دھماکا خیز مواد پھٹنے سے بچے سمیت2 افراد جاںبحق، ایک زخمی
- اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
- خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین ملازمین کو تنخواہیں جاری
- قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان
- پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
- مریم نواز پر ان کے اتحادی وزیر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں: سعدیہ جاوید
- فتنہ الخوارج کا مذموم مقاصد کیلئے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری،مزید ویڈیوز سامنے آگئیں
- نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب اتحاد کے نام پر بیوقوف نہ بنائیں آئرن کوٹ
- برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
- امریکہ میں فضائی بحران برقرار 6 ہزار پروازیں منسوخ ساڑھے 7 ہزار ریٹ
- بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو
- اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ جوڈیشل افسران کے پہلے بیج کا گروپ فوٹو۔
- نوشکی میں شہید میجر ‘ حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- چیف جسٹس کی چین کے تربیتی دورے کیلئے منتخب 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران سے ملاقات
- شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا
- ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے نامعلوم فوجیوں کا اجتماعی جنازہ’ ایرانی صدر سمیت ہزاروں افراد شریک
- شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ہفتے بھارت کا دورہ کرینگے، اہم تقریبات میں شرکت متوقع
