Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چیف جسٹس کی چین کے تربیتی دورے کیلئے منتخب 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران سے ملاقات
    • شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا
    • ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے نامعلوم فوجیوں کا اجتماعی جنازہ’ ایرانی صدر سمیت ہزاروں افراد شریک
    • شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ہفتے بھارت کا دورہ کرینگے، اہم تقریبات میں شرکت متوقع
    • خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
    • یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • ترکیہ سے ڈی پورٹ 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج
    • پیرس: فرانس میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں
    • خیبر پختونخوا میں غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں تیز
    • فرانس مہنگائی کیخلاف عوامی لاوا پھٹ پڑا پولیس سے جھڑپیں 121 افراد گرفتار
    • خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و دیگر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔
    • پاکستان کا کشمیری فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
    • جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی خوش ائند مریم نواز
    • لاہور ہائیکورٹ’ بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4سال پرانی درخواست 18نومبرکو سماعت کیلئے مقرر
    • سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا
    • پنجاب کی ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر مریم نواز سوار ہیں: عظمیٰ بخاری
    • آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کیلئے خصوصی نغمہ جاری ، شہدا و غازیوں کو سلام
    • امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاناما کی فضائی کمپنی کوپا ایئرلائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار اور امریکی کارگو کمپنی یو پی ایس کے بوئنگ طیارے میں تصادم کا منظر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ہفتے بھارت کا دورہ کرینگے، اہم تقریبات میں شرکت متوقع

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن(آئی این پی )برطانیہ کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ شہزادی کیٹ کے ہمراہ رواں ہفتے بھارت کا تین
    روزہ دورہ کریں گے، جہاں دونوں ممبئی میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ شہزادی کیٹ کا 2024 میں کینسر کے علاج کے بعد شوہر کے ساتھ پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہوگا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اس دورے کے دوران منگل کو ہونے والی ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 44 سالہ شہزادی کیٹ کا یہ دورہ کینسر کے علاج کے بعد ان کی سب سے اہم بیرون ملک مصروفیت ہے۔ انہیں 2024 میں کینسر کی ایک نامعلوم قسم کی تشخیص کے بعد احتیاطی کیموتھراپی دی گئی تھی۔ وہ اب مرض سے صحت یاب ہوچکی ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیماری کے اثرات اب بھی ان کی زندگی پر موجود ہیں۔شہزادہ ولیم نے 2020 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عملی حل تلاش کرنے کی غرض سے ارتھ شاٹ پرائز کا آغاز کیا تھا۔ اس انعام کے تحت ہر سال پانچ کامیاب منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے فی منصوبہ 10 لاکھ پانڈ دیے جاتے ہیں۔کینسنگٹن پیلس کے ترجمان کے مطابق شہزادہ ولیم کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے مایوسی کے بجائے امید اور ممکنہ حل کو فروغ دینا ہے۔ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں بھارتی کرکٹ کے سابق عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر، اداکارہ عالیہ بھٹ، اداکار رامی ملک اور برطانوی میوزک بینڈ ٹیک دیٹ بھی شریک ہوں گے۔ یہ بینڈ پہلی مرتبہ بھارت میں پرفارم کرے گا۔شاہی جوڑا ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب کے علاوہ بھارتی کرکٹ، فیشن اور فلمی صنعت سے متعلق تقریبات میں بھی شرکت کرے گا۔شہزادی کیٹ نے بیماری کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات محدود کردی تھیں، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی عوامی تقریبات میں شرکت بتدریج بڑھ رہی ہے۔ 2024 کے بعد ان کا پہلا اہم غیر ملکی دورہ رواں سال مئی میں اٹلی کا تھا، جہاں انہوں نے بچوں کی ابتدائی نشوونما سے متعلق اپنے کام کے سلسلے میں دو روزہ دورہ کیا تھا۔شہزادی کیٹ نے رواں ہفتے شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسپتال میں انہیں بتایا گیا تھا کہ صحت یابی کا عمل ہمیشہ یکساں نہیں ہوتا، اس دوران اچھے اور مشکل دونوں طرح کے دن آتے ہیں اور مکمل صحت یابی میں وقت لگتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چیف جسٹس کی چین کے تربیتی دورے کیلئے منتخب 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران سے ملاقات

      شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا

      ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے نامعلوم فوجیوں کا اجتماعی جنازہ’ ایرانی صدر سمیت ہزاروں افراد شریک

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.