Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و دیگر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔
    • پاکستان کا کشمیری فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
    • جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی خوش ائند مریم نواز
    • لاہور ہائیکورٹ’ بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4سال پرانی درخواست 18نومبرکو سماعت کیلئے مقرر
    • سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا
    • پنجاب کی ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر مریم نواز سوار ہیں: عظمیٰ بخاری
    • آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کیلئے خصوصی نغمہ جاری ، شہدا و غازیوں کو سلام
    • امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاناما کی فضائی کمپنی کوپا ایئرلائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار اور امریکی کارگو کمپنی یو پی ایس کے بوئنگ طیارے میں تصادم کا منظر
    • نیا سال نیا نظام نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا زیادہ دیر نہیں لگے گی خواجہ آصف
    • ٹرمپ پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ سیکورٹی سخت عوامی مصروفیات منسوخ
    • حکومتی امداد محدود عارضی مستحق افراد تک ہونی چاہیے پٹرول سبسڈی ختم کی جائے آئی ایم ایف
    • پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ
    • پاکستان کا قائدانہ کردار دنیا معترف وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیات قرار
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا کشمیری فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان او آئی سی کے مقاصد اور ترجیحات کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد، کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میژرز اِن ایشیا (سیکا)کے سیکرٹری جنرل سفیر سلطان حاجیف اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران علاقائی امن و استحکام، کثیرالجہتی تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنمائوں نے علاقائی تعاون کو مزید موثربنانے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں اور اشتراک عمل کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اسلام آباد کے پہلے دورے پر خیرمقدم کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان او آئی سی کو مسلم امہ کی متحد، مضبوط اور موثر آواز بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے تنظیم کے بنیادی مقاصد، ترجیحات اور مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے اور او آئی سی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت پاکستان کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے، پاکستان ان دونوں دیرینہ مسائل کے منصفانہ حل اور متعلقہ عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔اسحاق ڈار کی سیکا کے سیکرٹری جنرل سفیر سلطان حاجیف اور ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقاتوں میں علاقائی تعاون، اقتصادی روابط اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو مزید فروغ دینے کے امور زیر بحث آئے۔ان ملاقاتوں کا مقصد علاقائی تنظیموں کے درمیان روابط مضبوط بنانا، مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانا اور رکن ممالک کے مابین تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔پاکستان نے ان ملاقاتوں کے ذریعے ایک بار پھر علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر فعال سفارتی کردار ادا کرنے اور مسلم دنیا سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وزیراعظم شہبازشریف’ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و دیگر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔

      جرائم کی شرح میں 70 فیصد تک کمی خوش ائند مریم نواز

      لاہور ہائیکورٹ’ بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4سال پرانی درخواست 18نومبرکو سماعت کیلئے مقرر

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.