Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ
    • پاکستان کا قائدانہ کردار دنیا معترف وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیات قرار
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا قائدانہ کردار دنیا معترف وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیات قرار

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد، ملتان(نیوز ایجنسیاں ، خبر نگار ) پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف ، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے ۔ اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی ، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔جاری فہرست کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، فہرست میں پہلی مرتبہ پانچ شخصیات کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان بھی مسلم دنیا کی پانچ بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں، جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور مراکش کے شاہ محمد ششم بھی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، فلسطینی صدر محمود عباس اور شام کے صدر احمد الشرع کو بھی فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔پاکستان سے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا طارق جمیل بھی 500 بااثر شخصیات میں شامل ہیں، فہرست میں غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سابق سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو سال کی نمایاں مرد شخصیت قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایران کے شہر میناب میں سکول پر حملے میں بچ جانے والی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی سال کی نمایاں خاتون شخصیت قرار پائی ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارک دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہر پاکستانی کے لیے فخر اور انتہائی مسرت کا موقع ہے اور یہ اعزاز دونوں رہنماؤں کی قیادت اور قومی خدمات کا اعتراف ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان استحکام، مضبوطی اور عالمی سطح پر بلند تر مقام کی جانب گامزن ہے اور عالم اسلام میں پاکستان کی آواز پہلے سے زیادہ مضبوطی سے گونج رہی ہے۔قبل ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ دونوں رہنما دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات میں مشترکہ طور پر سرفہرست قرار پائے ہیں۔ یہ فہرست "دی مسلم 500” کے نام سے ہر سال اردن کا رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر جاری کرتا ہے، جسے عالمِ اسلام کے مستند اور معتبر تحقیقی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ لمحہ پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے ادارے کی جانب سے یہ پذیرائی، جس کی رائے کو دنیا بھر میں معتبر تسلیم کیا جاتا ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی آواز آج عالمی سطح پر توجہ سے سنی جاتی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ اعزاز سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ جدوجہد کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک سوچ اور ایک مقصد کے ساتھ ملک کی رہنمائی کی۔ اسی اتحاد کی بدولت پاکستان نے جنگ میں فتح حاصل کی اور سفارت کاری کے میدان میں بھی ایک ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا لوہا منوایا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج پاکستان کو دنیا بھر میں عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہ مقام آسانی سے حاصل نہیں ہوا۔ اس کے پیچھے ہمارے شہداء کی قربانیاں، افواجِ پاکستان کی بہادری اور عوام کا غیر متزلزل عزم شامل ہے۔ آخر میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمان ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سربلند رکھے، آمین
    بااثر شخصیات

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ

      اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان

      وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.