Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ سیکورٹی سخت عوامی مصروفیات منسوخ
    • حکومتی امداد محدود عارضی مستحق افراد تک ہونی چاہیے پٹرول سبسڈی ختم کی جائے آئی ایم ایف
    • پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ
    • پاکستان کا قائدانہ کردار دنیا معترف وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیات قرار
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومتی امداد محدود عارضی مستحق افراد تک ہونی چاہیے پٹرول سبسڈی ختم کی جائے آئی ایم ایف

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان پر پٹرولیم مصنوعات پر دی جانیوالی سبسڈی کے خاتمے کیلئے زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت مستقبل میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر عوام کو ریلیف دینا چاہے تو یہ امداد محدود، عارضی اور صرف مستحق طبقے تک ہونی چاہیے۔ عرب نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں جاری ایندھن کی سبسڈی اسکیم کو اس کے وسیع دائرہ کار اور زیادہ اخراجات کے باعث مرحلہ وار ختم کیا جانا چاہیے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں توقع سے زیادہ بڑھتی ہیں تو مستقبل میں دی جانے والی کسی بھی مالی معاونت کو محدود مدت کے لئے مخصوص طبقات تک رکھا جائے اور اس کے اخراجات مالی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ کی حدود میں پورے کئے جائیں۔آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت( ای ایف ایف) پروگرام کے تحت یہ وعدہ کر رکھا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق رکھی جائیں گی تاہم اس دوران کمزور اور مستحق طبقے پر پڑنے والے اثرات کم کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف ترجمان نے خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پاکستان کی معاشی صورتحال کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ ملک خلیجی ممالک سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی جہاز رانی میں رکاوٹوں نے ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے امکانات کو متاثر کیا ہے جب کہ تیل کی بلند قیمتوں سے پاکستان میں مہنگائی کا دبا ئوپہلے ہی بڑھ چکا ہے۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 9.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 10.3 فیصد تھی۔ترجمان نے خبردار کیا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کا اتار چڑھائو برقرار رہنے سے پاکستان کے معاشی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔پاکستان کی پالیسی ترجیحات میں معاشی استحکام برقرار رکھنے، سرکاری مالیات بہتر بنانے، مسابقت بڑھانے، پیداواری صلاحیت میں اضافے، سماجی تحفظ کے نظام اور انسانی وسائل کو مضبوط بنانے پر توجہ برقرار رہنی چاہیے۔آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں میں اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور توانائی کے شعبے کو مالی طور پر مستحکم کرنے پر بھی زور دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف نے کراچی اور اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا تھا جس کی منظوری عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ سے ہونا باقی ہے۔منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف ) کے تحت تقریبا ایک ارب ڈالر جب کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف ) کے تحت 21 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔اس طرح پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریبا 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے لئے ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے جائزوں اور 2026 کے آرٹیکل فور مشاورتی عمل سے متعلق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے ماہ متوقع ہے، تاہم اس کا انعقاد پروگرام کی شرائط پوری ہونے سے مشروط ہوگا۔ترجمان نے ان شرائط کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
    آئی ایم ایف

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع

      بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں

      مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.