Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاناما کی فضائی کمپنی کوپا ایئرلائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار اور امریکی کارگو کمپنی یو پی ایس کے بوئنگ طیارے میں تصادم کا منظر
    • نیا سال نیا نظام نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا زیادہ دیر نہیں لگے گی خواجہ آصف
    • ٹرمپ پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ سیکورٹی سخت عوامی مصروفیات منسوخ
    • حکومتی امداد محدود عارضی مستحق افراد تک ہونی چاہیے پٹرول سبسڈی ختم کی جائے آئی ایم ایف
    • پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ
    • پاکستان کا قائدانہ کردار دنیا معترف وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیات قرار
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ سیکورٹی سخت عوامی مصروفیات منسوخ

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تل ابیب، واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کے منصوبے سے متعلق امریکہ کو خفیہ انٹیلی جنس معلومات فراہم کردی ہیں جس کے بعد امریکی حکام کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس میں اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، ٹرمپ کے ساتھ تعاون یا محاذ آرائی پر قیادت تقسیم ہے۔ادھر ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی کارروائی کی تو جنگ کا دائرہ اور مقام ایران کی مسلح افواج طے کریں گی۔علاوہ ازیں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک اضافہ کے بعد خلیجی پانیوں میں بحری مشقیں شروع کردی گئی ہیں۔ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کے منصوبے سے متعلق امریکا کو خفیہ انٹیلی جنس معلومات فراہم کردی ہیں جس کے بعد امریکی حکام کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے مبینہ ایرانی منصوبے کی تفصیلات امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے حوالے کی ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی منصوبے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے اہم عہدیداروں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے خطرے سے آگاہ کئے جانے کے بعد امریکی حکام نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو ان کی رہائش گاہوں سے منتقل کرکے محفوظ فوجی تنصیبات میں ٹھہرایا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ حملے سے بچاؤ یقینی بنایا جاسکے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی عوامی مصروفیات محدود کردی ہیں۔ گالف کھیلنے کا طے شدہ پروگرام بھی منسوخ کردیا جبکہ ان کی بیرونی سرگرمیوں کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے گئے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی صدر پر حملے کے مبینہ منصوبے کی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ نہ ہی وائٹ ہائوس، سی آئی اے یا ایرانی حکام نے اس تازہ مبینہ ڈرون منصوبے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔دریں اثناء امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز کو شکست دے کر کانگریس میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر مستقبل کی حکمت عملی پر اختلافات سامنے آگئے۔ ڈیموکریٹس کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون، ان کی پالیسیوں کی مخالفت اور معاشی اصلاحات کے طریقہ کار پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 3 نومبر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کا اہم اجلاس ڈینور میں منعقد ہوا، جہاں پارٹی کے اعتدال پسند اور ترقی پسند رہنمائوں نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مختلف موقف اختیار کئے ۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ عوام کو مہنگائی، صحت کی سہولیات اور رہائش کے بڑھتے اخراجات سے ریلیف دینا پارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاہم اس مقصد کے حصول کے طریقہ کار پر رہنمائوں میں اختلافات سامنے آئے۔ادھر ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی کارروائی کی تو جنگ کا دائرہ اور مقام ایران کی مسلح افواج طے کریں گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق انھوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ۔ اگر اس بار امریکی کوئی غلطی کرتے ہیں تو جنگ کا جغرافیہ ایران کی مسلح افواج کی صلاحیت اور ارادہ طے کرے گا۔قالیباف نے مزید کہا کہ نئی جنگ کا دھواں بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں جائے گا۔حال ہی میں مجتبیٰ خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں سے ملاقات کے دوران ہدایت دی ہے کہ دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور جغرافیائی حدود کی پابندی کے بغیر جواب دیا جائے۔دوسری جانب امریکہ اور ایران کے مابین جاری شدید سفارتی اور عسکری محاذ آرائی کے پیش نظر خلیجی پانیوں اور بحیرہ عرب میں فریقین کی طرف سے عسکری سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عسکری قیادت نے آبنائے ہرمز اور گردونواح کے سمندری راستوں پر اپنی جنگی کشتیوں اور ایئر کرافٹ کیریئرز کی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے ہنگامی نوعیت کی بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد خطے میں اتحادی ممالک کی سمندری حدود کا دفاع کرنا اور بین الاقوامی تجارت کے لیے تیل بردار جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔ دوسری جانب تہران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بھی خلیجی ساحلوں پر میزائل یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی یہ کشیدگی عالمی توانائی کی منڈیوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے، جس پر سلامتی کونسل بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
    ٹرمپ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاناما کی فضائی کمپنی کوپا ایئرلائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار اور امریکی کارگو کمپنی یو پی ایس کے بوئنگ طیارے میں تصادم کا منظر

      نیا سال نیا نظام نئے صوبوں پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا زیادہ دیر نہیں لگے گی خواجہ آصف

      پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.