Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کے معطل اراکین ملازمین کو تنخواہیں جاری
    • قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان
    • پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
    • مریم نواز پر ان کے اتحادی وزیر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں: سعدیہ جاوید
    • فتنہ الخوارج کا مذموم مقاصد کیلئے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ جاری،مزید ویڈیوز سامنے آگئیں
    • نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب اتحاد کے نام پر بیوقوف نہ بنائیں آئرن کوٹ
    • برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش
    • امریکہ میں فضائی بحران برقرار 6 ہزار پروازیں منسوخ ساڑھے 7 ہزار ریٹ
    • بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو
    • اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ جوڈیشل افسران کے پہلے بیج کا گروپ فوٹو۔
    • نوشکی میں شہید میجر ‘ حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
    • چیف جسٹس کی چین کے تربیتی دورے کیلئے منتخب 25 بہترین کارکردگی کے حامل جوڈیشل افسران سے ملاقات
    • شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا
    • ایران عراق جنگ میں ہلاک ہونیوالے نامعلوم فوجیوں کا اجتماعی جنازہ’ ایرانی صدر سمیت ہزاروں افراد شریک
    • شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ رواں ہفتے بھارت کا دورہ کرینگے، اہم تقریبات میں شرکت متوقع
    • خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی
    • یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • ترکیہ سے ڈی پورٹ 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جنیوا(آئی این پی ) پاکستان کے سیاحتی مقامات، ثقافت اور قدرتی حسن کو دنیا بھر میں متعارف
    کرانے والی آئرش نژاد معروف سفری مصنفہ آئزوبل شا 83 برس کی عمر میں سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آئزوبل شا کا انتقال سوئٹزرلینڈ کے علاقے سینٹ سرگ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔انہوں نے اپنی تحریروں اور سیاحتی رہنما کتابوں کے ذریعے ہزاروں غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی سیر، ثقافت اور تاریخی مقامات سے روشناس کرایا۔آئزوبل شا پہلی مرتبہ 1978 میں پاکستان آئی تھیں، جب ان کے شوہر رابرٹ شا کو فورڈ فائونڈیشن کی جانب سے اسلام آباد میں نمائندہ مقرر کیا گیا۔وہ تقریبا 3 سال اسلام آباد میں مقیم رہیں، اس دوران انہوں نے اردو زبان سیکھی اور ہیلری ایڈمسن کے ساتھ مل کر پاکستان کے سفر سے متعلق ایک رہنما کتاب اے ٹریولرز گائیڈ ٹو پاکستان تحریر کی، جو 1981 میں اسلام آباد سے شائع ہوئی، یہ پاکستان کے بارے میں جدید دور کی ابتدائی سیاحتی رہنما کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ان کی 1989 میں شائع ہونے والی کتاب پاکستان ہینڈ بک کو تھامس کک ٹریول اینڈ گائیڈ بک ایوارڈز کے لیے مختصر فہرست میں بھی شامل کیا گیا، جبکہ پاکستان سے متعلق ان کی تصاویر پر مشتمل سیاحتی گائیڈ کے 5 ایڈیشن شائع ہوئے۔انہوں نے اپنے بیٹے بین شا کے ساتھ مل کر 1993 میں پاکستان ٹریکنگ گائیڈ بھی تحریر کی، جبکہ قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں میں سیاحت اور ٹریکنگ سے متعلق ایک اور رہنما کتاب 2013 میں لاہور سے شائع ہوئی۔ان کی تحریروں کو خطے کے دیگر مصنفین نے پاکستان کے بارے میں بہترین سیاحتی رہنمائی فراہم کرنے والی کتابوں میں شمار کیا۔آئزوبل شا نے 1990 کی دہائی میں حکومت پاکستان کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا اور 1993 میں کراچی میں منعقدہ پاکستان ٹورازم کنونشن سے کلیدی خطاب کیا۔2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد انہوں نے متاثرین کی ہڈیوں اور جوڑوں کے علاج کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے مختلف تقریبات اور نشستوں سے خطاب کیا۔اسی سال لندن میں قائم پاکستان سوسائٹی نے برطانیہ میں پاکستان سے متعلق عوامی معلومات اور آگاہی کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا۔ان کی آخری کتاب ٹریکنگ گائیڈ ٹو دی قراقرم اینڈ ہندوکش آف ناردرن پاکستان 2013 میں لاہور کے اشاعتی ادارے وینگارڈ بکس نے شائع کی، اسی سال وہ 70 برس کی عمر میں دوبارہ چترال بھی گئیں۔آئزوبل شا 1943 میں آئرلینڈ کے علاقے میتھ میں آئزوبل اوبیرن کے نام سے پیدا ہوئیں اور کیمبرج یونیورسٹی کے نیونہم کالج سے تعلیم حاصل کی، وہ 1981 سے جنیوا کے قریب مقیم تھیں۔پسماندگان میں ان کے 3 بچے، 9 پوتے پوتیاں اور نواسی نواسے جبکہ ایک پڑنواسی شامل ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب اتحاد کے نام پر بیوقوف نہ بنائیں آئرن کوٹ

      برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور اٹلی کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش

      امریکہ میں فضائی بحران برقرار 6 ہزار پروازیں منسوخ ساڑھے 7 ہزار ریٹ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.