لاہور(خبریں ڈیجیٹل)لاہور میں موسم خشک اور قدرے دھندلا رہنے کی توقع ہے۔ دن کے اوقات میں دھوپ نکلنے کے باعث موسم نسبتا گرم رہے گا، جبکہ شام اور رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ خنکی بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔موجودہ موسمی صورتحال کے مطابق دوپہر کے وقت درجہ حرارت تقریبا 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شام کے وقت درجہ حرارت 24 سے 25 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ رات گئے موسم مزید ٹھنڈا ہو سکتا ہے۔بارش کا امکان: آج لاہور میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جبکہ موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

