راولپنڈی، کوئٹہ، حافظ آباد، گوجرہ، مردان (نمائندگان خبریں ) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران ڈیرہ بگٹی، کاہان اور پشین میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کیمپوں کو مسمار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے دیسی ساختہ آئی ای ڈی ناکارہ بنا کر کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 3 کیمپوں کومسمار کر کے 2 دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا اسی طرح پشین کے علاقے حرمزئی میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جودہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے مزید کا رروائی سیکورٹی اہلکار کر رہے ہیں۔دہشت گردی کی لہر ،پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کمر کس لی ،سرچ آپریشن کے دوران درجنوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔آپریشن کے دوران ضلع منڈی بہاو¿الدین سے 14 اور ضلع حافظ آباد سے 6 ملزمان گرفتارگرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ،گولیاں،رقم، اور لوٹا مال مسروقہ برآمد، پولیس ملزمان ضلع کے متعدد تھانوں کو مطلوب اشتہاری ملزمان تھے،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ مذکورہ افراد کن کن مقدمات میں ملوث ہیں۔رینجرز کا پولیس اور حساس اداروں کے ہمراہ آپریشن 6دہشت گرد بھاری اسلحہ سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سمندری روڈ پر واقع نواحی گاﺅں 366ج ب(گھنیا) میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت رینجرز نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ہفتہ کی صبح خصوصی آپریشن کیا جس میں رینجرز نے 6افرادجن میں محفوظ وارث ،ذوالفقار علی ،افتخار حسین،سلیم رضا ،غلام عباس اور کلیم اللہ کوبھاری اسلحہ سمیت جس میں مختلف جدید ہتھیار تھے گرفتار کر لیااور گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف زیر دفعہ 13/20/65چھے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ آپریشن انٹیلی جنس رپورٹوں کی بنیاد پر کیا گیا تھا لیکن رینجرز کو انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق آپریشن میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔آپریشن سے قبل رینجرز نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے پورے گاﺅں کو سیل کرکے گاﺅں کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیے تھے لیکن آپریشن میں کوئی خاص بات معلوم نہیں ہو سکی ۔یہ سوال ”کہ اگر ملزمان کے پاس صرف ناجائز اسلحہ ہی تھا تو اتنے بڑے خفیہ آپریشن کی کیا ضرورت تھی؟پید اہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے مردان ریجن میں کارروائی کی ہے ۔ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے پانچ کلو بارودی مواد، پستول اور2عدد دستی بم برآمد کرلئے گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے ، جن سے تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں رینجرز ، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ۔اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن فیصل آباد، گوجرہ، اور جڑانوالہ میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔