کراچی(این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں شہر کی مجموعی صورتحال، امن و امان، جمہوریت کے استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین، رکن سندھ اسمبلی فرحان فاروق، مسلم پرویز، رانا انور، پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمن اور پی ایم وائی پی کے کوآرڈینیٹر سندھ ڈاکٹر فہد شفیق بھی موجود تھے۔اس موقع پر شرکائ نے مل کر چلنے، باہمی احترام اور شہر میں جیو اور جینے دو کے اصول کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
