کراچی(این این آئی) وزارتِ تجارت نے زیورات کی برآمدات سے متعلق ضوابط (SRO 760(I)/2013) میں اہم تبدیلیاں تجویز کرتے ہوئے فیصد پر مبنی موجودہ شرائط ختم کرکے فکسڈ ڈالر ویلیو ایڈیشن ریٹس متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔مجوزہ پالیسی کے تحت چوڑیوں اور چینز کے لیے 1.50 ڈالر، سادہ زیورات کے لیے 2 ڈالر جبکہ جڑے ہوئے زیورات کے لیے 4 ڈالر فی گرام ویلیو ایڈیشن مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ مئی 2025ئ میں معطل ہونے کے بعد یہ اسکیم ڈیجیٹل پاس بْک نظام کے تحت دوبارہ بحال کی گئی تھی۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) میں اسمال ٹریڈرز کے کنوینر عبدالرحمٰن خان نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاس بْک اور فکسڈ ریٹس کے نفاذ سے نظام میں شفافیت آئے گی اور برآمدی عمل میں بہتری آئے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کلاز 6 کے تحت ٹیکس چھوٹ کا حقیقی فائدہ حاصل کرنے کے لیے 4 ڈالر فی گرام کا مقررہ ریٹ قدرے زیادہ ہے۔
