لاہور(سپوٹس ڈیسک)پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا کو دوسری اننگز میں 74 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 325 رنز پر مکمل کی اور سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 227 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے غازی غوری نے 90 گیندوں پر 54 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ رضا اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 42 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ دونوں نے نویں وکٹ کے لیے 56 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔دیگر بیٹرز میں طیب عارف نے 46، اذان اویس نے 47، صائم ایوب کے بجائے سعود شکیل نے 24، صاقب خان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 21 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے لہرو کمارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 95 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔227 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی سری لنکن ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔ صاقب خان نے لہرو اودارا کو 7 رنز پر آٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، رضا اللہ نے دنیش چندی مل کو پویلین بھیجا جبکہ عامر جمال نے کمیندو مینڈس کو 16 رنز پر آٹ کیا۔سری لنکا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے۔ دھننجایا ڈی سلوا 24 اور پسندو سوریا بندارا 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں اپنے فاسٹ بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا کو صرف 98 رنز پر آٹ کر دیا تھا۔ محمد عباس، عامر جمال اور رضا اللہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ صاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا تھا۔

