بغداد(این این آئی)عراق نے دہشت گردی کے واقعات، تکنیکی تنازعات کے باعث گزشتہ بارہ برس سے بند پڑی تاریخی تیل پائپ لائن کو بحال کر کے ترکیہ کے راستے عالمی منڈی کو خام تیل کی برآمد دوبارہ شروع کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزارتِ تیل کے حکام نے بتایا کہ نو سو ساٹھ کلومیٹر طویل کرکوک جیہان پائپ لائن سنہ دو ہزار چودہ میں شدت پسندوں کے حملوں کے نتیجے میں تباہ ہو کر بند ہو گئی تھی جسے طویل مرمت کے بعد اب مکمل طور پر فعال کر دیا گیا تھا۔ توانائی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس پائپ لائن کے چلنے سے عراقی تیل کی یورپی منڈیوں تک براہِ راست رسائی بحال ہو گئی ہے، آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔
