ملتان(کامرس رپورٹر) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹیڈ) (CPPAـG) نے اکتوبر 2026 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے تحت بجلی کے فی یونٹ نرخ میں تقریباً 3 روپے اضافے کی درخواست کی ہے، جس کا مقصد ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) اور کے الیکٹرک (KE) کے صارفین سے اضافی 30 ارب روپے وصول کرنا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ڈسکوز کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ سے متعلق CPPAـG کی درخواست پر 26 نومبر 2026 کو عوامی سماعت کرے گی۔نیپرا کو جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2026 میں پن بجلی کی پیداوار 2,818 گیگا واٹ آور (GWh) رہی، جو بجلی کی مجموعی پیداوار کا 26.23 فیصد تھی۔
بجلی
