سنگاپور سٹی (نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اور سنگاپور
کے درمیان مالیاتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں، بالخصوص ایس ایم ایز کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے سے باہمی تجارتی مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے توانائی، تجارت و صنعت گان کم یونگ سے سنگاپور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 کے موقع پر ہوئی، جس میں وزیر خزانہ شرکت کر رہے ہیں۔ سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے رواں سال پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دوطرفہ روابط میں بتدریج تیزی آ رہی ہے۔ملاقات میں پاکستان کی غذائی اور زرعی مصنوعات کی سنگاپور کو برآمدات بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سنگاپور کی منڈی میں پاکستانی غذائی اور زرعی مصنوعات کی موجودگی اور رسائی کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔
وزیر خزانہ
