Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بیوی اور بیٹی کو زندہ جلانے کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر وکیل کو تیاری کیلئے مہلت مل گئی
    • ایف آئی اے فارن فنڈنگ انکوائری کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، وکیل کی بانی سے ملاقات کی استدعا مسترد
    • پیپلزپارٹی کو بتانا چاہئے ‘وہ پنجاب ‘ سندھ تقسیم پر کہاں کھڑی؟ ملک احمد خان
    • سردار ایاز صادق سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعلقات کووسعت دینے پر تبادلہ خیال
    • لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میںعلماء کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری
    • سمندر سندھ کی زیر زمین نگلنے لگا 6 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور
    • پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو کے پی حکومت بحال گورنر سے استعفی لے علامہ راجہ ناصر عباس
    • سنگاپور میں پاکستانی غزائی زرعی مصنوعات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش وزیر خزانہ
    • اسلام آباد:محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفی نواز کھوکھر کی ملاقات کررہے ہیں۔
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش سے تربیت کیلئے آئے سول ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • جنوبی ایشا کی تررقی کیلئے باہمی تعاون کا فروغ نا گریز ہے اسحاق ڈار
    • لاہور اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند سانس لینا محال
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • بجلی 3 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں صارفین پر30 ارب کا اضافی بوجھ
    • تل ابیب :امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیرسے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • عراق نے بارہ سال بعد ترکیہ کے راستے خام تیل کی برآمد دوبارہ شروع کر دی، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی امریکی فوج کے سربراہ اسرائیل پہنچ گئے’ فوجی تعاون، سکیورٹی رابطوں آئندہ صورت حال پر تبادلہ خیال
    • راولپنڈی ٹیسٹ سری لنکا کے دوسری اننگز میں3 وکٹوں پر 74 رنز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پیپلزپارٹی کو بتانا چاہئے ‘وہ پنجاب ‘ سندھ تقسیم پر کہاں کھڑی؟ ملک احمد خان

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب کی تقسیم
    کی قرارداد پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کی تھی جبکہ سندھ کی تقسیم کی بات ہوئی تو پیپلزپارٹی واک آئوٹ کر گئی، پیپلزپارٹی کو بتانا چاہیے کہ وہ پنجاب اور سندھ کی تقسیم کے معاملے پر کہاں کھڑی ہے، ایک جماعت ایک صوبے کی تقسیم کی حمایت اور دوسرے کی مخالفت کرتی ہے تو اس کی وجہ بتانا چاہئے، اس معاملے پر بات کرنا کوئی شجر ممنوعہ نہیں، بحث ہونی چاہیے، ریفرنڈم پارٹی لیڈرشپس کا فیصلہ ہے جبکہ صوبوں کی تقسیم کا فیصلہ اسمبلیوں نے ہی کرنا ہے، عوام سے رائے لینے پر آئین میں کوئی ممانعت نہیں، اگر عوام کسی نئے صوبے کے قیام کے خلاف رائے دیں تو کوئی صوبہ نہیں بنا سکتا اور اگر عوام حمایت کریں تو صوبے بنانے پڑیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بک فیئر میں ان سے ایک سوال کیا گیا تھا جس کا انہوں نے جواب دیا، کہا ریفرنڈم ایک ایسا عمل ہے جس میں حاکم اعلی خود بولتا ہے، پاکستان کے عوام حاکم اعلی ہیں، اللہ کے بعد حاکم اعلی عوام ہیں، جب حاکم اعلی بولتا ہے تو عوامی نمائندے کیسے بول سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تقسیم کرنے کی قرارداد اس ایوان نے متفقہ طور پر منظور کی تھی، جب سندھ کی تقسیم کی بات ہوئی تو پیپلزپارٹی واک آئوٹ کر گئی، یہ سب تحریری ریکارڈ پر موجود ہے اور وہ اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کر رہے۔ سپیکر بولے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ریفرنڈم کروانے کی بات کر رہے ہیں، میں نے تو یہ کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ ریفرنڈم کروانے کی ضرورت کیوں محسوس ہو رہی ہے اور پیپلز پارٹی سندھ اور پنجاب کی تقسیم کے معاملے پر کہاں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر بات کرنا کوئی شجر ممنوعہ نہیں، یہ ایک بحث ہے جو جاری رہنی چاہئے۔ ایک سوال سندھ کی قومیت اور دوسرا سیاسی حقوق کا ہے، یہ سوالات پاکستان کی آزادی سے پہلے کے ہیں، پہلے ون یونٹ بنایا گیا اور بعد میں اسے ختم کرنا پڑا، 1973 کے آئین میں صوبے بنائے گئے، بلوچستان کی صورتحال اس وقت بالکل مختلف تھی، اس وقت صوبہ سرحد تھا جسے بعد میں خیبرپختونخوا کا نام دیا گیا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز کولیپس کی بات کی، اس پر بھی بات کرنا ہوگی، فوجی آمروں نے ملک کے ساتھ بہت برا کیا اور عدلیہ کے غلط فیصلوں نے بھی نقصان پہنچایا، عدلیہ کا سب سے غلط فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا تھا، اب سوال یہ ہے کہ وہ بلاول بھٹو کی ایوان میں کی گئی بات کے ساتھ کھڑے ہوں یا ان کے گزشتہ روز کے بیان کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دس دن کی جنگ دیکھی جس نے تمام صورتحال واضح کردی، یہ باتیں بلاول بھٹو نے بھی ایوان میں اپنی تقریر کے دوران بتائی تھیں، بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ چیف آف ڈیفنس ضروری ہے، سپیکر بولے جمہوریت درستگی کا نام ہے اور یہ تمام موقف واقعات کی بنیاد پر ہیں، خواہشات کی بنیاد پر نہیں، پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا گیا لیکن پاکستان نے بہترین سفارتکاری کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سیاسی قیدیوں کی بات کی، لیکن کسی کا گھر جلانا کیسے سیاسی حق ہو سکتا ہے، ایک ہی وقت میں29 چھائونیاں جلانا کون سا سیاسی حق ہے، اگر آج اس کی اجازت دے دی جائے تو پاکستان، پاکستان نہیں رہے گا، ہم پاکستان کے شہری ہیں اور سوال کرنا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گاکہ صوبوں کی بات کیوں ہو رہی ہے، وہ اس بات کے حامی ہیں کہ اس حوالے سے فیصلہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے کرنا ہے، انہوں نے صرف یہ سوال اٹھایا تھا کہ یہ بات غیر آئینی کیسے ہو سکتی ہے، یہ معاملہ فرحت اللہ بابر نے اٹھایا تھا، وہ صرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ ایک سیاسی جماعت ایک صوبے کی تقسیم کی حمایت اور دوسرے کی مخالفت کیوں کرتی ہے، اس کی وجہ بتائی جائے اور کم از کم اس معاملے پر بات تو کی جائے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں جا سکتے کیونکہ وہ اتحادی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، صوبوں کی بحث سول سوسائٹی کی جانب سے شروع ہوئی تھی جس میں وسائل کی تقسیم میں ناانصافی، چھوٹے اور بڑے شہروں میں فی کس اخراجات کے فرق کے حوالے دیے گئے تھے، ان حوالوں نے یہ بحث کھولی کہ پاکستان یکساں طور پر آگے نہیں بڑھ رہا بلکہ پیچھے جارہا ہے۔ اس بحث میں بیوروکریٹک اصلاحات، گورننس اصلاحات، مقامی حکومتوں اور اختیارات کی منتقلی کے معاملات بھی شامل تھے، جب یہ بات شروع ہوئی ہے تو اس سے مزید سوالات بھی اٹھیں گے، اگر بلاول بھٹو ان کا ذکر نہ کرتے تو شاید وہ اس معاملے پر بات نہ کرتے، تاہم انہیں سوال کرنے کا حق دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں جو باتیں ہونی چاہئیں وہ ہلڑ بازی کا شکار ہیں، کچھ باتیں ایسی ہیں جن پر بات کرنا ضروری ہے، سیاسی قیدی کہنے سے پہلے یہ بھی دیکھا جائے کہ ان کے اپنے گھر جلائے گئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیوی اور بیٹی کو زندہ جلانے کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر وکیل کو تیاری کیلئے مہلت مل گئی

      ایف آئی اے فارن فنڈنگ انکوائری کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، وکیل کی بانی سے ملاقات کی استدعا مسترد

      سردار ایاز صادق سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعلقات کووسعت دینے پر تبادلہ خیال

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.