Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آصف علی زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات صدر وزیر اعظم کا تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق
    • آصف زرداری’ شہبازشر یف ملاقات’ حکومتی اتحاد ٹوٹنے سے بچ گیا
    • اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہبازشریف ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔
    • سلامتی کونسل ‘ عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کیلئے قرارداد منظور
    • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی ملتوی بلاول نے دورے کی دعوت دی تھی: ذرائع
    • اسرائیل :یہودیوں کا مسجد پر حملہ’ آگ بھڑک اٹھی
    • جاری راولپنڈی
    • بنوں میں نامعلوم افرادکے تشددسے پولیس اہلکار جاں بحق
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • یورپی یونین ‘ فضائی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بنکاک پہنچنے پر سیو چلڈران تنظیم کے اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • کوٹھیاںلگژری گاڑیاں 1600 ملازم فری بلدیاتی افسران شاہانہ زندگی گزارنے لگے
    • یورپی یونین فضائی الودگی پھلنے والہ کمپنیوں پر ماحولیاتی ٹیکس کا قانون منظور
    • لاہور ہائیکورٹ:قید کی سزا کالعدم قرار’ بیوی قتل کا ملزم بری
    • پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کا جائزہ لینے کا فیصلہ، نئے سی ای او کا ملازمین کے نام پر پہلا باضابطہ پیغام جاری
    • میسجنگ ایپس پر شناخت چھپانے والوں کیلئے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
    • چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے جدید روبوٹ پولیس اہلکار تعینات
    • اوباش ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات740افراد شدید زخمی
    • کراچی:آرٹس کونسل میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر لیاری کے فنکار لیوا رقص پیش کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آصف زرداری’ شہبازشر یف ملاقات’ حکومتی اتحاد ٹوٹنے سے بچ گیا

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ملک منظور احمد) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات میں حکومتی اتحاد کو درپیش سیاسی بحران کے حل کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات، نئے صوبوں کے قیام، موجودہ سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تمام معاملات باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔باخبر سیاسی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پریس کانفرنس کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ تاثر پیدا ہو گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ چکے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی فاصلے مزید بڑھ سکتے ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ پیپلز پارٹی آنیوالے دنوں میں وفاقی حکومت میں اپنے حصے کے عہدے چھوڑنے یا حکومتی اتحاد سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ کر سکتی ہے، تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کے بعد صورتحال میں اہم تبدیلی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بالخصوص نئے صوبوں کے قیام اور اس معاملے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئینی اور سیاسی معاملات میں کسی بھی فیصلے سے قبل اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور تمام امور کو افہام و تفہیم کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ملاقات نے دونوں بڑی اتحادی جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کا راستہ کھلا رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مؤقف کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت نے موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اتفاق کیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماضی میں آئینی ترامیم بھی تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئی تھیں، آئندہ بھی تمام معاملات پر مل بیٹھ کر مشاورت کے ذریعے حل تلاش کیا جائے گا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی حلقے وزیراعظم اور صدر مملکت کی اس ملاقات کو حکومتی اتحاد کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومتی عہدے چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد اب توجہ دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی آئندہ مشاورت پر مرکوز ہو گئی ہے، جس سے یہ طے ہوگا کہ نئے صوبوں سمیت دیگر متنازع معاملات پر اتفاق رائے کس حد تک ممکن ہو پاتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آصف علی زرداری سے شہباز شریف کی ملاقات صدر وزیر اعظم کا تمام معاملات کا حل مشاورت سے نکالنے پر اتفاق

      وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی ملتوی بلاول نے دورے کی دعوت دی تھی: ذرائع

      جاری راولپنڈی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.