Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فضل الرحمن اور انکے صاحبزادے اسعد محمود کو دی گئی سیکورٹی واپس
    • بھارتی دھمکیاں مسترد پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی پاکستان
    • سپریم کورٹ کا وکلا کیلئے ایڈووکیٹ پورٹل متعارف عدالتی خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی
    • میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے:شیخ رشید
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈووکیٹ پورٹل کا تعارف کراتے ہوئے
    • نئے صوبوں پر خونریزی کی بات پورے پاکستان کیلئے دھمکی ہے، عدالتیں نوٹس لیں: خالد مقبول صدیقی
    • فضل الرحمن کو نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہونگے : عبدالغفور حیدری
    • بلاول اپنے موقف میں سنجیدہ ہیں تو PTI کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
    • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اگلے ہفتے طلب
    • اعلان
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • گوادر: مسافر کوچ اور ایل پی جی بائوزر میں تصادم کے بعد دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں۔
    • کوئٹہ مسافر بس اور گیس باوزر میں تصادم 10 افراد جاں بحق اور 27زخمی
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا معاملہ، حکومت اور جماعت اسلامی کی مشاورت’ فیول سبسڈی سکیم کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا
    • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی،
    • پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • حوثیوں کی سعودیہ پر میزائل حملے کی کوشش ناکام4 بیلسٹک 1 کروز میزائل تباہ
    • اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کائو کم ہورن کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • اسلام آباد: ایف سی اور قطر کی انٹرنیشنل سکیورٹی فورس میں ایم او یو سائن کے موقع پر وزیراعظم بھی موجود ہیں۔
    • پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چینی مشن کے ذریعے خلا کیلئے روانہ ہوگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی دھمکیاں مسترد پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی پاکستان

    By Khabrain Newsنومبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک(آئی این پی )پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اورغیر قانونی طور پر معطل کرنے کے اقدام اور پاکستان کی طرف آنے والے دریائوں کا پانی روکنے کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشترکہ قدرتی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، 24 کروڑ سے زائد افراد کے روزگار اور فلاح و بہبود کیلئے خطرہ اور علاقائی امن و استحکام کے منافی ہے۔ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے رکن ملک لائبیریا کے زیر اہتمام قدرتی وسائل اور تنازعات، روک تھام اور امن کے لئے تعاون کا فروغ کے موضوع پر منعقدہ آریا فارمولا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عثمان جدون نے کہا کہ مستقل ثالثی عدالت نے 31 اگست 2026 کے اپنے فیصلے میں اس بات کی توثیق کی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اس کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا پابند ہے۔انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کو مشترکہ قدرتی وسائل کو بین الاقوامی قانون اور معاہداتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دبا ئوڈالنے یا سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر عثمان جادون نے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 33 کے تحت تنازعات کے پرامن حل بالخصوص پانی سمیت مشترکہ سرحد پار قدرتی وسائل کے نظام کے حوالے سے اہمیت اجاگر کی۔قدرتی وسائل اور تنازعات کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کو استحصال اور تنازعات کا ذریعہ بنانے کے بجائے پائیدار ترقی، مشترکہ خوشحالی اور امن کے فروغ کے لئے بروئے کار لایا جانا چاہئے۔افریقی ممالک کی جانب سے اپنے قدرتی وسائل پر خودمختار اختیار کے حصول کی جدوجہد کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے نائب مستقل مندوب نے کہا کہ بیرونی مداخلت، وسائل کا غیر قانونی استحصال، سیاسی محرومی، کمزور ادارے اور اشرافیہ کی جانب سے وسائل کی دولت پر اجارہ داری اکثر قدرتی وسائل کو تنازعات کا سبب بنا دیتی ہے۔انہوں نے جمہوریہ کانگو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں معدنی وسائل کی بے پناہ دولت عوام کی خوشحالی کے بجائے تنازعات کے تسلسل کا سبب بنی ہوئی ہے۔ عثمان جادون نے قدرتی وسائل سے متعلق تنازعات کی روک تھام کیلئے تین اہم ترجیحات کی نشاندہی کی، ان میں تنازعات کی بنیادی سیاسی اور انتظامی وجوہات کا حل، جامع سیاسی مفاہمت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم؛ وسائل کی غیر قانونی ترسیل اور تنازعات کی مالی معاونت روکنے کے لیے سپلائی چین میں شفافیت، ذمہ دارانہ خریداری اور عالمی تعاون کا فروغ؛ اور ترقی پذیر وسائل سے مالا مال ممالک کو سرمایہ کاری، مقامی سطح پر پیداوار و پراسیسنگ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اضافی قدر کے حصول سے مستفید کرنے کو یقینی بنانا شامل ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ قدرتی وسائل کا انتظام اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور قدرتی وسائل پر مستقل خودمختاری کے اصول کے مطابق ہونا چاہیے، جسے جنرل اسمبلی کی قرارداد 1803 میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا مشترکہ مقصد قدرتی وسائل کو استحصال، عدم مساوات اور تنازعات کے بجائے تعاون، مشترکہ خوشحالی اور پائیدار امن کا ذریعہ بنانا ہونا چاہئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فضل الرحمن اور انکے صاحبزادے اسعد محمود کو دی گئی سیکورٹی واپس

      سپریم کورٹ کا وکلا کیلئے ایڈووکیٹ پورٹل متعارف عدالتی خدمات آن لائن دستیاب ہوں گی

      میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے:شیخ رشید

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.