کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف مواد کی تشہیر
کے مقدمے میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن پر فردِ جرم عائد کردی، تاہم ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات مسترد کر دیے۔ اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
