راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات سپلائر گرفتار،2 کلو سے زائد چرس،24 بوتل اور 10 لیٹر شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی،ویسٹریج پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کرکے 24 بوتل شراب برآمد کی،وارث خان پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
