Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوجرخان کے میونسپل ملازم کی تنزلی کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
    • مری ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ پکڑ لی
    • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رانا مشہود کی ملاقات
    • زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا
    • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
    • راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
    • حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
    • اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
    • پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • FJWUراولپنڈی کے زیر اہتمام 14ویںHECآل پاکستان وومن انٹرویوتائیکوانڈ وچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی شرکت ۔
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے کی اشیاء مہنگی
    • ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
    • پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
    • پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی
    • شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد
    • KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی
    • علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
    • بچوں کے حقوق کا تحفظ، معیاری تعلیم صحت اور محفوظ ماحول کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے :سردار ایاز صادق
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • کراچی:پاکستان اور ترکیہ کے مابین معدنیات کے حوالے سے مزید تعاون پر دستخط ہو رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اٹک (بیورو رپورٹ )اٹک سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کو لندن سے شائع ہونے والے بین الاقوامی جریدے The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جریدے نے 16 نومبر 2026 کو شائع ہونے والی اپنی خصوصی رپورٹ بعنوان ”The New Generation of Global Politicians Changing the Face of Power” میں زلفی بخاری کو دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی نمایاں سیاسی شخصیات کے ساتھ شامل کیا ہے، اس فہرست میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی واحد شخصیت زلفی بخاری ہیں، جو پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، زلفی بخاری کا تعلق تاریخی ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں اور سیاسی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، اٹک کی سیاست میں ان کا نام ایک نمایاں شناخت رکھتا ہے، ملکی سیاست ہو یا ضلع اٹک سے متعلق کوئی اہم معاملہ، زلفی بخاری کا نام ہمیشہ نمایاں نظر آتا ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اٹک کی نمائندگی کرتے ہوئے علاقے کی شناخت کو اجاگر کیا ہے اور ہر مشکل وقت میں اپنے سیاسی مؤقف اور وابستگی کے حوالے سے خبروں کا حصہ رہے ہیں، جریدے کی اس خصوصی فہرست میں نیویارک کے میئر زہران ممدانی، امریکی سیاست دان الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز، عبدالالسیّد، ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا، نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ اور دیگر عالمی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں، اپنے خصوصی تعارف میں جریدے نے زلفی بخاری کے سیاسی کردار، بین الاقوامی کاروباری تجربے، عالمی روابط اور جدید طرزِ ابلاغ کو نمایاں کیا ہے، جریدے کے مطابق لندن اور پاکستان کے درمیان پرورش پانے اور بین الاقوامی ماحول میں کام کرنے کے تجربے نے انہیں نوجوان پاکستانیوں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں میں ایک نمایاں شناخت دی ہے، زلفی بخاری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کی ذمہ داریاں انجام دیں، اس دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق امور ان کی سرکاری ذمہ داریوں میں شامل رہے، ان کی اس بین الاقوامی اشاعت میں شمولیت نہ صرف ان کی عالمی شناخت بلکہ پاکستان اور بالخصوص ضلع اٹک کے لیے بھی ایک قابلِ ذکر پیش رفت ہے۔ عالمی سطح پر مختلف ممالک کی سیاسی شخصیات کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنا اٹک کے عوام کے لیے بھی باعثِ مسرت اور فخر ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوجرخان کے میونسپل ملازم کی تنزلی کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا

      مری ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ پکڑ لی

      سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رانا مشہود کی ملاقات

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.