Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا
    • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
    • راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
    • حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
    • اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
    • پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • FJWUراولپنڈی کے زیر اہتمام 14ویںHECآل پاکستان وومن انٹرویوتائیکوانڈ وچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی شرکت ۔
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے کی اشیاء مہنگی
    • ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
    • پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
    • پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی
    • شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد
    • KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی
    • علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
    • بچوں کے حقوق کا تحفظ، معیاری تعلیم صحت اور محفوظ ماحول کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے :سردار ایاز صادق
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • کراچی:پاکستان اور ترکیہ کے مابین معدنیات کے حوالے سے مزید تعاون پر دستخط ہو رہے ہیں۔
    • الحمرا آرٹ گیلری کی 1992 کے بعد پہلی بار تزئین و آرائش کی گئی:عظمیٰ بخاری
    • حکومتی، اپوزیشن اراکین کی عدم دلچسپی اجلاس پیر تک ملتوی
    • چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا:خواجہ سعد رفیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ،ر) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں اسکول لیڈرز کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکولوں کے سربراہان، ماہرین تعلیم اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مستقبل کی تشکیل: تبدیلی سے ہم آہنگی اور موثر نتائج کا حصول کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں مقامی اور بین الاقوامی امتحانی بورڈز سے وابستہ اسکولوں کے اساتذہ و تعلیمی رہنماں کے لیے الگ الگ نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان نشستوں میں شرکا نے بدلتے ہوئے تعلیمی تقاضے، نئے رجحانات اور مستقبل کے تعلیمی منظرنامے کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کے مختلف سیشنز میں اسکولوں کی قیادت کے بدلتے ہوئے کردار و ذمہ داریوں، تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کے انضمام، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں کا فروغ اور موثر تدریسی حکمت عملیوں کے ذریعے تعلیمی عمل کو بہتر بنانے کے پہلوں پر غور کیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی تیاری کے ساتھ ساتھ تعلیمی جدت اور مستند تدریسی اصولوں کے درمیان توازن کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے کہا، تعلیمی نظام میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لیے اسکول سربراہان، اساتذہ اور پوری تعلیمی برادری کا مشترکہ عزم اور موثر کردار ناگزیر ہے۔ تعلیم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے محض روایتی طریقوں میں تبدیلیاں کافی نہیں۔ ہمیں ایسے تعلیمی رہنماں کی ضرورت ہے جو بدلتی ہوئی ضروریات اور نئے تقاضوں کو سمجھیں، اساتذہ کو اپنے تدریسی طریقوں میں بہتری لانے کے لیے معاونت فراہم کریں اور ہر فیصلے میں معیاری و بامقصد تعلیم کو ترجیح دیں۔ مستقبل کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں اور طلبہ کو تبدیلی کے تقاضوں سے نمٹنے کے لیے کس طرح تیار کرتے ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس برطانیہ کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایجوکیشن) Elizabeth Munnنے کانفرنس کے پہلے روز ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے تعلیم کے شعبے میں بدلتے ہوئے رجحانات و ترجیحات اور مستقبل کے تقاضوں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی جدت کے ساتھ ساتھ تدریس و تعلیم کے متوقع نتائج پر بھی بھرپور توجہ دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا، تعلیم کا شعبہ مسلسل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، ایسے میں اسکولوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی بنیادی ترجیح یعنی ہر طالب علم کو ایسا علم، مہارتیں اور خواعتمادی فراہم کرنے پر توجہ دیں جو انہیں غیریقینی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بناسکے۔ ٹیکنالوجی اور جدید تدریسی طریقے تعلیم کے شعبے کے لیے نئے اور مفید مواقع پیدا کرسکتے ہیں، تاہم ان سے حقیقی فائدہ اسی صورت میں اٹھایا جاسکتا ہے جب انہیں تعلیم و تدریس کے عمل میں سوچ سمجھ کر اور موثر انداز میں شامل کیا جائے۔کانفرنس کے کلیدی خطابات میں تعلیمی اداروں اور ان کی قیادت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ مقامی امتحانی بورڈز سے منسلک اساتذہ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے سابق وائس چانسلر اور آر اے سی کے چیئرپرسن ڈاکٹر ندیم نے بدلتے وقت میں اسکولوں کی قیادت میں موثر تبدیلی کے موضوع پر خطاب کیا۔کانفرنس کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ماہرین نے کلاس روم میں پڑھانے اور سیکھنے کے عمل کے بدلتے ہوئے رجحانات و ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی سینئر پروڈکٹ منیجر (ریاضی) شازیہ اسد نے مصنوعی ذہانت (AI) کے دور میں ریاضی: نئے تقاضے اور مستقبل کا لائحہ عمل کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس برطانیہ کی پروڈکٹ منیجر Emma Baxter نے مہارتوں کے فروغ، معیاری تعلیمی وسائل اور مثر تدریسی حکمت عملیوں کے ذریعے طلبہ کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔ بین الاقوامی مصنف اور ماہرِ تعلیم ڈاکٹر Nicolas Brasch نے سائنس کے تعلیم کا نظام کے موضوع پر اپنے سیشن میں طلبہ کی عملی شرکت، تجسس اور تحقیق پر مبنی تدریسی طریقوں کی اہمیت اجاگر کی۔ مستقبل کی تشکیل: چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر انٹرایکٹو پولز اور پینل مباحثوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں شرکا نے اپنے تجربات ونقطہ نظر پیش کیا۔ اور تعلیمی تبدیلیوں کے اپنے اداروں پر ممکنہ عملی اثرات کا جائزہ لیا۔اسلام آباد میں منعقدہ یہ کانفرنس ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط اور اشتراک عمل کو فروغ دینے کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی وسیع تر کاوشوں کا حصہ ہیں۔ ان کے ذریعے تعلیمی قیادت کو موثر بنانے کے لیے باہمی اشتراک، پیشہ ورانہ مکالمے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا

      راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز

      حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.