Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
    • پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
    • پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی
    • شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد
    • KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی
    • علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
    • بچوں کے حقوق کا تحفظ، معیاری تعلیم صحت اور محفوظ ماحول کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے :سردار ایاز صادق
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • کراچی:پاکستان اور ترکیہ کے مابین معدنیات کے حوالے سے مزید تعاون پر دستخط ہو رہے ہیں۔
    • الحمرا آرٹ گیلری کی 1992 کے بعد پہلی بار تزئین و آرائش کی گئی:عظمیٰ بخاری
    • حکومتی، اپوزیشن اراکین کی عدم دلچسپی اجلاس پیر تک ملتوی
    • چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا:خواجہ سعد رفیق
    • ہمیں مشورہ دینے والے پہلے خود اپنے صوبے میں مزید صوبے بنائیں، سعید غنی
    • روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
    • سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
    • صوبوں کے قیام کے حوالے سے رائے لی جانی چاہیے عطا اللہ تارڑ
    • ہمارے لانگ مارچ کی حکمت عملی تھی اور نہ کوئی پلان تھا: شوکت یوسفزئی
    • ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفیٰ دے دیا: ذرائع
    • 91 اصلاحاتی اقدامات طویل مدتی قانونی ‘ ادارہ جاتی اصلاحات پر مشتمل : وزیرقانون
    • اسلام آباد:وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(آئی این پی )پاکستان اور ترکیہ نے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش، اہم معدنی ذخائر کی
    ترقی اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لئے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردئیے ۔ اس سلسلے میں ترکیہ کا جدید سیسمک تحقیقی بحری جہاز اورچ رئیس کراچی پہنچ گیا جو پاکستانی سمندری حدود میں تقریبا 670 مربع کلومیٹر کے علاقے کا سروے کرکے زیرِ سمندر تیل و گیس کے ممکنہ ذخائر کی نشاندہی میں مدد دے گا۔ترکیہ کے تحقیقی جہاز کی آمد پر کراچی بندرگاہ میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، ترک وزیرتوانائی، وفاقی وزیرپیٹرولیم اور گورنر سندھ تقریب میں شریک ہوئے۔پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ترکیہ کی ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے درمیان شیئر ہولڈرز کا معاہدہ طے پاگیا، پشین بلوچستان میں اہم معدنیات اینٹیمونی کی ترقی کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ماری منرلز اور ترکیہ کی ایم ٹی اے آئی سی کے درمیان مشترکہ منصوبے کا معاہدہ طے پاگیا۔ چاغی بلوچستان میں تانبے، سونے اور دیگرمعدنی ذخائر کی تلاش وترقی ہوگی۔جیولوجیکل سروے پاکستان، ترکیہ کے ایم ٹی اے اور ایم ٹی اے آئی سی میں سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، تکنیکی تبادلے اور معدنی وسائل کی ترقی میں استعدادکار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگی۔تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں، تاہم اب وقت ہے کہ اس دوستی کو عملی اقتصادی منصوبوں اور عوام کے لئے ترقی کے مواقع میں تبدیل کیا جائے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ 87 میٹر طویل اورچ رئیس جدید سیسمک، صوتی اور سمندر کی تہہ کا سروے کرنے والے آلات سے لیس ہے۔ یہ جہاز صوتی لہروں کے ذریعے سمندر کی تہہ میں موجود چٹانوں کی ساخت کا جائزہ لے گا اور حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے زیرِ سمندر ارضیاتی ساخت کی سہ جہتی تصاویر تیار کی جائیں گی۔ اس تحقیق سے مستقبل میں تیل و گیس کی تلاش اور کھدائی کے امکانات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ ترک حکام کے مطابق سروے میں تقریبا 5 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ یہ مشن پاکستان کے لیے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کی خوش خبری لائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سمندر میں توانائی کے ذخائر کی تلاش ایک پیچیدہ اور مہنگا عمل ہے اور سیسمک سروے سے ذخائر ملنے کی ضمانت نہیں ہوتی، تاہم یہ مستقبل کی تلاش کے لیے بنیادی معلومات فراہم کرتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا

      شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد

      KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.