نیویارک(ویب ڈیسک) چینی مندوب سن لی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ قرارداد 1267 اور 2713 کے تحت پابندیوں کے نظام کو مثر انداز میں استعمال کیا جائے اور بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے)اور اس کے ذیلی ونگ مجید بریگیڈ کو جلد از جلد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔اقوام متحدہ میں چین کے قائم مقام مستقل مندوب سن لی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔سن لی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے، عالمی دہشتگردی کا خطرہ بدستور پیچیدہ اور سنگین ہے، دہشتگرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کی صلاحیت بڑھا رہی ہیں اور علاقائی تنازعات سے فائدہ اٹھا کر اپنا اثر و رسوخ پھیلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مثر عالمی حکمت عملی کے لیے دوٹوک مقف، عدم برداشت اور بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے، افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ نہ صرف اس ملک بلکہ اس کے پڑوسی ممالک کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ داعش خراسان (آئی ایس کے)سرحد پار حملوں کے لیے اپنی صلاحیت اور سرگرمیاں بڑھا رہی ہے، سن لی نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف اپنے وعدوں کی پاسداری کرے اور افغانستان میں موجود تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، جن میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 کے تحت پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد اور تنظیمیں بھی شامل ہیں۔چینی مندوب نے کہا کہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنے کے لیے مثر اقدامات ناگزیر ہیں، دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو افغانستان کی معیشت کی بحالی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنی چاہئے۔
