تلہ گنگ(نمائندہ خبریں) ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ امان اللہ نیازی نے انتہائی محدود وسائل کے باوجود اپنی ٹیم کے ہمراہ جانفشانی سے کام کرتے ہوئے عرصہ دراز سے لاپتہ تین خواتین کو بازیاب کرا لیا ، عوامی حلقوں کا امان اللہ نیازی اور ان کی ٹیم کو زبردست انداز میں خراج تحسین ایس ڈی پی او تلہ گنگ ملک عبدالعزیز نے ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ امان اللہ نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تلہ گنگ پولیس کی حالیہ بڑی کامیابیوں کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔پریس کانفرنس میں تھانہ صدر تلہ گنگ کے تین اہم مقدمات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 25/26، تھانہ صدر تلہ گنگ اس مقدمے میں پولیس نے شکایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ خاتون کو بازیاب کرایا اور متعلقہ قانونی کارروائی مکمل کی۔مقدمہ نمبر 290/23، تھانہ صدر تلہ گنگ اس مقدمے میں پولیس نے شادی سے متعلق شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مقدمہ نمبر 456/26، تھانہ صدر تلہ گنگ اس مقدمے میں پولیس نے گمشدہ خاتون کی بازیابی کے لیے کارروائی کی اور متاثرہ خاندان کو بازیاب خاتون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے میں بھی مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ڈی پی او ملک عبدالعزیز نے کہا کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کی جا رہی ہے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، گمشدگی یا جرائم کی فوری اطلاع قریبی تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ہو سکے۔
