Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان بینکاک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ایسکیپ وزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے زریعے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • ESCAPوزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں تجارتی راہداریوںپر زور
    • شوہر نے اپنی والدہ سے مل کر مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بال کاٹ دئیے
    • عرصہ دراز سے لاپتہ تین خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا
    • گوجرخان کے میونسپل ملازم کی تنزلی کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
    • مری ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ پکڑ لی
    • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رانا مشہود کی ملاقات
    • زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا
    • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
    • راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
    • حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
    • اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
    • پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • FJWUراولپنڈی کے زیر اہتمام 14ویںHECآل پاکستان وومن انٹرویوتائیکوانڈ وچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی شرکت ۔
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے کی اشیاء مہنگی
    • ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
    • پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
    • پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی
    • شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد
    • KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ESCAPوزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں تجارتی راہداریوںپر زور

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ،ر)*پاکستان کا ایسکیپ (ESCAP) وزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں علاقائی روابط اور متبادل تجارتی راہداریوں کے فروغ پر زور**پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطی کے درمیانکلیدیرابطہ ہے، عبدالعلیم خان*وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بینکاک میں 17 سے 20 نومبر 2026 تک منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحرالکاہل (ESCAP) کی وزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر یقینی عالمی حالات میں مستحکم تجارت کے لیے مضبوط علاقائی روابط ناگزیر ہیں۔خطے بھر سے شریک مندوبین اور وزرائے ٹرانسپورٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی رابطہ کاری کا بنیادی مقصد سامان، افراد اور خدمات کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔ سپلائی چین کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ کسی ایک ملک یا راہداری پر انحصار کرنے کے بجائے متبادل تجارتی راستے بنانا ہوں گے، کیونکہ تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے سے علاقائی سپلائی چین کو غیر معمولی استحکام حاصل ہوگا۔پاکستان کی منفرد جغرافیائی و اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطی کو آپس میں جوڑنے میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بڑی بندرگاہیں، جن میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر شامل ہیں، زمین میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کو مختصر ترین اور مثر سمندری راستے فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔علاقائی انضمام کو فروغ دینے والے اہم منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالعلیم خان نے "کیو ٹی ٹی اے” (QTTA) معاہدے کو خطے میں سامان کی ترسیل کا ایک نہایت اہم فریم ورک قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ قازقستان، ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے پر قریبی تعاون جاری ہے، جبکہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریل منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہراہِ قراقرم کو سال بھر کھلا رکھنے سے چین اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارتی روابط میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ سی پیک (CPEC) کے تحت شاہراہِ قراقرم کے تھاکوٹ رائے کوٹ سیکشن پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم 6 موٹروے کے تین حصوں کی تعمیر کے لیے اوپیک (OPEC) فنڈ اور اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB) سے فنڈنگ حاصل کر لی گئی ہے۔کانفرنس کو تجارتی سہولیات اور سرحدی انتظامات میں جدید اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ ویبوک (WeBOC) اور پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے ذریعے ڈیجیٹل تجارت میں بڑی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ کیریک (CAREC) منصوبے کے تحت چمن اور طورخم بارڈر پر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید سکینرز اور ای گیٹس کی تنصیب سے بارڈر کلیئرنس کے وقت میں 65 فیصد تک کمی آئے گی، جبکہ سرحد پار مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری اقدامات سے سفری کارروائی کے وقت میں 90 فیصد تک کمی لائی جا رہی ہے۔اپنے خطاب کے اختتام پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایک محفوظ، پائیدار اور مربوط علاقائی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی روابط معاشی مضبوطی، خطے کے استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اقوامِ متحدہ کے ادارے ایسکیپ (ESCAP) کا شکریہ بھی ادا کیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان بینکاک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ایسکیپ وزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے زریعے خطاب کر رہے ہیں ۔

      شوہر نے اپنی والدہ سے مل کر مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بال کاٹ دئیے

      عرصہ دراز سے لاپتہ تین خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.