نئی دہلی(آئی این پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد تہذیبی مکالمے میں شرکت کے لیے نئی دہلی میں موجود ہے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ ممالک کے ایک ساتھ مل بیٹھنے سے خطے میں بہتری کی امید ہے اور جو بھی امن سلامتی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا ہم بھی ساتھ دیں گے۔
الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے: مصدق ملک

