لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کیلیے ممکنہ ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ریفرنڈم اور کے ماننے کی بنیاد کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ میرا بس چلے تو ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دوں، صوبوں کے حوالے سے کلیئر اور ہمارا ہمیشہ صوبوں کے قیام کا موقف رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے کوئی مسودہ نہیں ہے، بلاول بھٹو بھی کہتے ہیں ان کے پاس بھی کوئی مسودہ نہیں اور نہ ہی باضابطہ طور پر انہیں بتایا گیا، ہمارا موقف ہے کہ ہم بانی سے اس حوالیسے مشاورت کریں گے ، ریفرنڈم آئین کی شق کا متبادل تو نہیں ہو سکتا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ریفرنڈم کو ماننے کی بنیاد کیا ہو گی اس کا فیصلہ بھی بانی ہی کریں گے، ہم اس فارم 47 کی حکومت اور ان کے ایم این ایز کو قبول نہیں کرتے تو ان کے ریفرنڈم کو کیسے قبول کر سکتے ہیں لیکن ریفرنڈم کے معاملے پر کور کمیٹی میں بحث ہوگی اس کے بعد ریفرنڈم سے متعلق بانی سے ہدایات لی جائیں گی اور حتمی فیصلہ وہ ہی کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر مقرر
- شاہنواز بھٹو نڈر’ بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے:بلاول
- تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا
- شہزادہ ہیری اپنے بچوں کے برطانوی لب و لہجے میں بات کرنے کے خواہشمند
- الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے: مصدق ملک
- برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین وزیرِ مملکت برائے ہائوسنگ مقرر
- راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری کا منظر۔
- سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔
- پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
- سعودی فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 حوثی جان بحق
- 190 ملین پائونڈز کیس:خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں25نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- اپنی ذات کے خول سے باہر نکلیں، کیا دنیا میں نئے صوبے نہیں بنتے، خواجہ محمد آصف
- ریاض’ جازان میں 5میزائل تباہ کر دیئے گئے: سعودی اتحادی افواج
- بنگلا دیش میں سیاسی کشیدگی کے دوران ہنگامے، چار افراد ہلاک، عمارتیں نذر آتش
- بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
- مولانا فضل الرحمان وکلاء سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- حکومت کا انتخابی اصلاحات کمیٹی میںPTIکو برابر نمائندگی دینے سے انکار
- لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کر رہی ہیں۔
- فوج کو دشمن کتے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان
- بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک
