لاہور (آئی این پی) مولانا نذرالرحمان کے انتقال کے بعد رائیونڈ مرکز کے اکابرین نے
مولانا احمد بٹلہ کو تبلیغی جماعت پاکستان کا نیا امیر مقرر کر دیا۔ وہ طویل عرصے تک نائب امیر رہے اور حاجی محمد عبدالوہاب کی وصیت میں بھی ان کا نام جانشینی کے لیے تجویز کئے گئے3 افراد میں شامل تھا۔ تبلیغی جماعت پاکستان کے سابق امیر مولانا نذرالرحمان 16 نومبر2026 کو97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

