کراچی ( شو بز ڈ یسک ) پولینڈ کے معروف گلوکاری کے مقابلے دی وائس پولینڈ کے سابق امیدوار 33 سالہ گلوکار جیرزی گمورزینسکی کی لاش دارالحکومت وارسا کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ وہ تقریبا دو ہفتوں سے لاپتا تھے۔گلوکار کو آخری بار 7 نومبر کی شب وارسا میں دیکھا گیا تھا ۔
جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے انکی تلاش شروع کردی تھی ۔ لاپتا افراد کی تلاش کیلئے کام کرنیوالی فلاحی تنظیم نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیرزی گمورزینسکی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کیساتھ دینی پڑ رہی ہے۔تنظیم نے اہل خانہ کے غم اور نجی زندگی کے احترام کے پیش نظر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کو شہر کے وسط میں واقع الیجا سولیدارنوشچی کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں کارروائی کے دوران ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت بعد میں گلوکار کے طور پر ہوئی۔جیرزی گمورزینسکی 2019 میں دی وائس پولینڈ کے دسویں سیزن میں شرکت کے بعد شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد

