لاہور(کرائم رپورٹر) قرطبہ چوک مزنگ کے ایک پلازہ میں آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح 9 بجکر21منٹ پر موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر فائر آپریشن شروع کیا۔ آگ پلازہ کے گرائونڈ فلور پر لگی تھی۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں ریسکیو کی 14 ایمرجنسی گاڑیوں اور 50 اہلکاروں و افسران نے حصہ لیا۔ آپریشن کی کمانڈ ضلعی ایمرجنسی آفیسر نے کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو بحفاظت کرین کے ذریعے باہر نکل لیا ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پلازہ میں کسی ممکنہ جانی نقصان یا پھنسے ہوئے افراد کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈور ٹو ڈور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
