(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں بتدریج کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ رواں سال 2026کے پہلے 10ماہ کے دوران گزشتہ سال 2025کے اسی عرصے کے مقابلے میں چوری کی وارداتوں میں 8فیصد جبکہ نقب زنی کے واقعات میں 35فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر بھر میں چوری کے مقدمات کی تعداد 52 ہزار 385 سے کم ہو کر 47 ہزار 790 رہ گئی، جبکہ نقب زنی کے مقدمات 2 ہزار 687سے کم ہو کر ایک ہزار 725تک آگئے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور کے چھ ڈویژنوں میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا، جس میں بیشتر ڈویژنوں میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔ چوری کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 595مقدمات کم درج ہوئے، جبکہ نقب زنی کے واقعات میں 962مقدمات کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال کے پہلے10ماہ کے دوران چوری کے 7ہزار 522 اور نقب زنی کے 310 مقدمات درج ہوئے تھے، جبکہ رواں سال اسی عرصے میں چوری کے 7ہزار 208اور نقب زنی کے 252 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ اس طرح سٹی ڈویژن میں چوری کے 314 اور نقب زنی کے58مقدمات کم درج ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں بھی چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ سال پہلے 10ماہ کے دوران چوری کے12ہزار322اور نقب زنی کے 790مقدمات درج کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال چوری کے 11ہزار 210اور نقب زنی کے 442 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق کینٹ ڈویژن میں چوری کے ایک ہزار 112 جبکہ نقب زنی کے348مقدمات کم ہوئے۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال چوری کے 3ہزار 876 اور نقب زنی کے 196مقدمات درج ہوئے تھے، جبکہ رواں سال چوری کے 3ہزار 722اور نقب زنی کے 134مقدمات رپورٹ ہوئے۔ اس طرح سول لائنز ڈویژن میں چوری کے 154 اور نقب زنی کے 62مقدمات کی کمی ریکارڈ کی گئی۔صدر ڈویژن میں گزشتہ سال کے پہلے 10ماہ کے دوران چوری کے 10ہزار 703 اور نقب زنی کے 520 مقدمات درج کیے گئے تھے، جبکہ رواں سال اسی عرصے میں چوری کے 10ہزار 82اور نقب زنی کے 396 مقدمات سامنے آئے۔ صدر ڈویژن میں چوری کے621اور نقب زنی کے 124مقدمات کم ہوئے۔ اقبال ٹان ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چوری کے 5ہزار 972 اور نقب زنی کے 272مقدمات درج ہوئے تھے، جبکہ رواں سال چوری کے 5ہزار 567اور نقب زنی کے 105 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ اس طرح اقبال ٹان ڈویژن میں چوری کے405اور نقب زنی کے 167مقدمات کم درج کیے گئے۔ ماڈل ٹان ڈویژن میں بھی جرائم کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال پہلے 10ماہ کے دوران چوری کے 11ہزار 990اور نقب زنی کے 599 مقدمات درج ہوئے تھے، جبکہ رواں سال چوری کے 10ہزار ایک اور نقب زنی کے 396 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ ماڈل ٹائون ڈویژن میں چوری کے ایک ہزار 989اور نقب زنی کے 203مقدمات کی کمی سامنے آئی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر لاہور کے تمام چھ ڈویژنوں میں چوری اور نقب زنی کے واقعات میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق چوری کے واقعات میں سب سے زیادہ کمی ماڈل ٹائون ڈویژن جبکہ نقب زنی کے مقدمات میں سب سے زیادہ کمی کینٹ ڈویژن میں ریکارڈ کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق جرائم کے تقابلی جائزے میں گزشتہ سال اور رواں سال کے پہلے 10ماہ کے اعداد و شمار کو سامنے رکھا گیا ہے، جس کے تحت چوری اور نقب زنی کے واقعات میں مجموعی کمی کو جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
