لاہور(کر ائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں
روپے’ طلائی زیورات ‘موبائل فون ‘موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا میں ضمیر سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون’مناواں میں ایوب سے 2 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں طارق سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں حنیف سے 2لاکھ روپے ‘موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ نولکھا اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
