اسلام آباد (عادل عباسی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے درمیان سیاسی فاصلے بڑھنے لگے، اپوزیشن لیڈر سینیٹ راجہ ناصر عباس کی جانب سے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مولانا فضل الرحمان کی عدم شرکت نے اپوزیشن اتحاد کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی عشائیے میں عدم شرکت کو محض ایک مصروفیت قرار دینے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی اختلافات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر اتفاق رائے بھی تاحال ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان حکومت مخالف تحریک، آئندہ سیاسی لائحہ عمل اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت مختلف معاملات پر مکمل ہم آہنگی پیدا نہیں ہو سکی۔ مولانا فضل الرحمان اپنی جماعت کی الگ سیاسی حیثیت اور ترجیحات کے مطابق آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے مشترکہ سیاسی جدوجہد کی خواہش رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب سیاسی رابطے موجود ہونے کے باوجود اعتماد اور باہمی ہم آہنگی کے حوالے سے مشکلات برقرار ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں تاخیر اور اس کے ایجنڈے پر اتفاق نہ ہونا بھی اختلافات کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کے لیے مختلف تاریخیں زیر غور آنے کے باوجود تاحال کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی، جبکہ چھ رکنی ایجنڈا کمیٹی بھی اپنی ذمہ داریاں مقررہ وقت میں مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے اندر بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد کے حوالے سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں، جہاں بعض رہنما مشترکہ جدوجہد کے حامی ہیں تو بعض حلقے مولانا فضل الرحمان کے سیاسی بیانیے اور طرز سیاست کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔سیاسی ذرائع کے مطابق راجہ ناصر عباس کے عشائیے میں مولانا فضل الرحمان کی عدم شرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ سیاسی حکمت عملی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ اپوزیشن قیادت کے درمیان رابطوں میں پیدا ہونے والا تعطل نہ صرف آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ حکومت کے خلاف کسی مشترکہ احتجاجی تحریک کے امکانات بھی کمزور پڑ سکتے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ سوال شدت اختیار کر رہا ہے کہ آیا تحریک تحفظ آئین پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر آگے بڑھ سکیں گی یا دونوں جماعتیں اپنی اپنی سیاسی ترجیحات کے تحت الگ راستہ اختیار کریں گی۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن اتحاد کی قیادت کے درمیان رابطے اس سیاسی صورتحال کا رخ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات شروع
- شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزمان کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت 24 نومبر تک ہوگی
- ڈاکٹر مصدق ملک کی ایرانی اسلامیثقافت و تعلقات تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد مہدی ایمانی پور سے ملاقات
- مولانا فضل الرحمان اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں دوریاں بڑھنے لگیں
- لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کئی سینئر کھلاڑی اوٹ
- امریکہ متحدہ عرب امارات کا سوڈان میں جنگ بندی سویلین حکومت کی بحالی پر اتفاق
- ماہرہ کے ڈرامے میں بدلتے انداز مڈاحوں کی توجہ کا مرکز
- غیر ملکی عدالتی ڈگری کو پاکستان میں نافذ نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
- سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
- ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا
- حکومت نے نئے صوبوں سے پہلے سول سروس سٹرکچر میں تبدیلیوں کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا: سعد رفیق
- روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ 400 ڈرون 110 میزائل ڈاغے 8افراد ہلاک
- لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلا نمبر، اے کیو آئی 267 ریکارڈ
- مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر مقرر
- شاہنواز بھٹو نڈر’ بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے:بلاول
- تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا
- شہزادہ ہیری اپنے بچوں کے برطانوی لب و لہجے میں بات کرنے کے خواہشمند
- الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے: مصدق ملک
- برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین وزیرِ مملکت برائے ہائوسنگ مقرر
