لاہور (خبر نگار)سکھ مذہب کے بانی با باگرو نانک د یو جی کے 557ویں جنم دن کی 3روزہ تقریبات گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئیں۔ ہمسایہ ملک بھارت سے 3ہزار کے قریب یاتری واہگہ بارڈر کے راستے آج پاکستان داخل ہوں گے جہاں پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان دیگر اعلیٰ افسران مہمانوں کا استقبال کریں گے جبکہ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں مرد اور خواتین سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ۔ بورڈ کے میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کا کہنا ہے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانو ں کی مثالی انداز میں مہمان نوازی کی جائے گی ۔تاکہ عالمی سطح پر ملک اور قوم کی نیک نامی مزید اضافہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہمانو ں کی سیکیورٹی ، رہائش، ٹراسپورٹ اور میڈیکل کی سہولیات سمیت دیگر تمام انتظام مکمل ہیں۔بورڈ کے سیکرٹری ناصر مشتاق تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری شرائنز اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بورڈ کی سیکیورٹی عملہ دن رات مہمانو ں کی خدمت میں سرگرم عمل ہو نگے۔
