Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کئی سینئر کھلاڑی اوٹ
    • امریکہ متحدہ عرب امارات کا سوڈان میں جنگ بندی سویلین حکومت کی بحالی پر اتفاق
    • ماہرہ کے ڈرامے میں بدلتے انداز مڈاحوں کی توجہ کا مرکز
    • غیر ملکی عدالتی ڈگری کو پاکستان میں نافذ نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
    • ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا
    • حکومت نے نئے صوبوں سے پہلے سول سروس سٹرکچر میں تبدیلیوں کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا: سعد رفیق
    • روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ 400 ڈرون 110 میزائل ڈاغے 8افراد ہلاک
    • لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلا نمبر، اے کیو آئی 267 ریکارڈ
    • مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر مقرر
    • شاہنواز بھٹو نڈر’ بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے:بلاول
    • تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا
    • شہزادہ ہیری اپنے بچوں کے برطانوی لب و لہجے میں بات کرنے کے خواہشمند
    • الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے: مصدق ملک
    • برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین وزیرِ مملکت برائے ہائوسنگ مقرر
    • راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری کا منظر۔
    • سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔
    • پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
    • سعودی فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 حوثی جان بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کئی سینئر کھلاڑی اوٹ

    By Khabrain Newsنومبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (سپورٹسڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا جس کے مطابق محمد رضوان، شان مسعود، عبداللہ شفیق، صائم ایوب سمیت کئی سینئر کھلاڑی کسی بھی کیٹیگری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون 2027 تک موثر ہوگا۔گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل حسن علی، محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد حارث، نعمان علی اور شان مسعود کو اس مرتبہ کسی کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد طحہ، فرحان یوسف، طیب عارف، رضا اللہ ، سمیرمنہاس، ثاقب خان کو سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔کھلاڑیوں کو 4 مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جن کی تقسیم کارکردگی اور طے شدہ معیار کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ناموں کا اعلان کیا۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹس دیتے وقت کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی اور مقررہ معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ٹیم میں نئے لوگوں کو لے کر آرہے ہیں۔محمد رضوان کو کسی بھی کیٹیگری میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے واضح کیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا مقصد سلیکشن سے بالکل نہیں ہے جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس نہیں ملے وہ بھی نیشنل ٹیم میں منتخب ہوسکتے ہیں، محمد رضوان کے لیے راستہ بند نہیں ہوا وہ بھی کھیل سکتے ہیں۔عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو میچ فیس کی مد میں بھی اچھے پیسے دیئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، حارث رف اور نسیم شاہ کا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا خوش آئند ہے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ درج ذیل کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔ٹیسٹ کیٹیگری کے لئے قومی کرکٹرز اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری کیلئے ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف ،حارث رف، شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔ ڈیولپمنٹ کیٹیگری کیلئے ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

     

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی

      راولپنڈی ٹیسٹ سری لنکا کے دوسری اننگز میں3 وکٹوں پر 74 رنز

      سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.