اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی کمپنی کی اپیل پر اہم فیصلہ سناتے
ہوئے قرار دیا کہ غیر ملکی عدالتی ڈگری کو براہ راست پاکستان میں نافذ العمل نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے ایک نجی کمپنی کی اپیل دو ایک کی اکثریت سے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔مقدمے میں متحدہ عرب امارات کی وفاقی اور ابوظبی کی مقامی عدالتوں کی قانونی حیثیت اور غیر ملکی عدالتی فیصلوں کے پاکستان میں نفاذ سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا۔اکثریتی فیصلے میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی نے قرار دیا کہ ابوظبی کی مقامی اپیل عدالت کو متحدہ عرب امارات کی وفاقی اپیل عدالت تصور نہیں کیا جا سکتا، مقامی عدالتی اختیارات وفاقی عدالتوں کو منتقل کرنے کے لیے مخصوص وفاقی قانون کا ہونا ضروری ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ متعلقہ ڈگری کو دفعہ 44-A کے تحت پاکستان میں نافذ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی تھی، لہذا ماتحت عدالت اور لاہور ہائی کورٹ کے احکامات برقرار نہیں رہ سکتے۔کیس میں دو رکنی بینچ کے ارکان کے درمیان اختلافِ رائے کے بعد معاملہ تیسرے جج کو بطور ریفری بھجوایا گیا تھا، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریفری جج کی حیثیت سے جسٹس منیب اختر کی رائے سے اتفاق کیا جس کے نتیجے میں اکثریتی فیصلہ سامنے آیا۔دوسری جانب جسٹس عرفان سعادت خان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اپنی اختلافی رائے میں مقف اختیار کیا کہ ابتدائی عدالت کا فیصلہ اپیلٹ عدالت کے فیصلے میں ضم ہو چکا تھا، اس لیے زیرِ نفاذ ڈگری کو اپیلٹ عدالت کی ڈگری تصور کیا جانا چاہیے۔جسٹس عرفان سعادت خان کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان کے لیے تسلیم شدہ باہمی نفاذ والا علاقہ ہے اور اپیلٹ عدالت کی ڈگری پاکستان میں نافذ کی جا سکتی ہے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں غیر ملکی عدالتی فیصلوں کے پاکستان میں نفاذ، متحدہ عرب امارات کی وفاقی اور مقامی عدالتوں کے دائرہ اختیار اور ضابطہ دیوانی کی دفعہ 44-A کی تشریح سے متعلق اہم قانونی اصول وضع کیے گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ماہرہ کے ڈرامے میں بدلتے انداز مڈاحوں کی توجہ کا مرکز
- غیر ملکی عدالتی ڈگری کو پاکستان میں نافذ نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
- سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
- ایف بی آئی کا مجرموں کی معلومات کا اہم ڈیٹا بیس ہیک ہوگیا
- حکومت نے نئے صوبوں سے پہلے سول سروس سٹرکچر میں تبدیلیوں کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا: سعد رفیق
- روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ 400 ڈرون 110 میزائل ڈاغے 8افراد ہلاک
- لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلا نمبر، اے کیو آئی 267 ریکارڈ
- مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر مقرر
- شاہنواز بھٹو نڈر’ بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے:بلاول
- تحریک انصاف نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی حمایت کو بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط کردیا
- شہزادہ ہیری اپنے بچوں کے برطانوی لب و لہجے میں بات کرنے کے خواہشمند
- الزامات کے بجائے پورے خطے کے مسائل کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت ہے: مصدق ملک
- برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین وزیرِ مملکت برائے ہائوسنگ مقرر
- راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ایلنگ اسٹرائیک تھری کا منظر۔
- سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔
- پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل
- سعودی فضائی حملوں میں 11 بچوں اور 7 خواتین سمیت 41 حوثی جان بحق
- 190 ملین پائونڈز کیس:خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں25نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- اپنی ذات کے خول سے باہر نکلیں، کیا دنیا میں نئے صوبے نہیں بنتے، خواجہ محمد آصف
- ریاض’ جازان میں 5میزائل تباہ کر دیئے گئے: سعودی اتحادی افواج
