لاہور (این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین
راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا،ریکارڈ پیش نہ کیاگیا تو میرٹ پر ضمانت کا فیصلہ کر دیا جائیگا ۔عدالت نے ضمانت کی درخواست کو انتظار میں رکھ لیااور ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر عمر سے دلائل طلب کر لئے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر مقدمے کا ریکارڈطلب

