لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے خصوصی ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 14 ہزار 653 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ بغیر ترپال ریت، مٹی اور دیگر آلودگی کا باعث بننے والا سامان لے جانے والی 10 ہزار 306 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح بغیر فٹنس اور خستہ حال 31 ہزار 618 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ اوورلوڈنگ پر 2 لاکھ 72 ہزار 760 گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے، اس لئے انسانی صحت اور عوامی تحفظ کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ بغیر ترپال مٹی اور ریت لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر میں داخلہ بند ہے اور خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس بھی معطل کئے جا رہے ہیں جبکہ مٹی، ریت اور دیگر مائننگ سائٹس پر خصوصی کریک ڈان جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ترپال، پانی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی اجازت نہیں، تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیاں کر رہے ہیں جبکہ مصنوعی ذہانت کے نظام کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کرکے چالان کئے جا رہے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
بریکنگ نیوز
- مندرہ چکوال روڈ پر کم عمر بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
- لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ممتاز اوور سیز و سماجی رہنمائوں کا وفد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہا ہے۔ وفد میں چودھری شاہد سندھو’ چودھری فیصل اعجاز’ خرم منور منج اور چودھری اعجاز وڑائچ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
- پاکستان میں پرتگالی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع
- سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈان تیز، رات گئے خصوصی ناکے قائم
- سبز چائے اور لیموں کا باقاعدہ استعمال جگر کی چربی کم کرنے، نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں انتہائی مفید قرار
- نواز اور زرداری نہیں، بانی پی ٹی آئی صوبوں کے حامی ہیں: علی محمد خان
- اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: پرویز الٰہی
- اٹلی کے قدیم قلعے کی مرمت کے دوران پانچ سو سال پرانا خفیہ خزانہ برآمد
- فیصل آباد: خاتون سڑک کنارے مکئی بھون رہی ہے۔
- ورجینیا میںری پبلکن اور ڈیموکریٹک رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع
- برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
- سونے کی قیمت مین بڑی کمی فی تولہ 3500 روپے سستا ہو گیا
- بولونیا:فلاحی مرکز میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 33 سالہ پاکستانی کو پولیس افسران نے پکڑ رکھا ہے۔
- رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج
- پی ٹی آئی کو پنجاب میں بڑا دھچکا، سینئر رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب کے ترجمان شایان بشیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
- جنوری تا اکتوبر2026لاہور میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں بتدریج کمی لاہور
- یورپی یونین برطانیہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے تاریخی تھارتی سیکورٹی معاہدہ
- پاکستان سٹاک ایکسچینج’کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا
- ایران کی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر مقیم تہران پر معاشی دبائو جاری رکھنے کا اعلان
- اٹلی: فلاحی مرکز میں ہنگامہ آرائی و رضاکاروں پر تشدد، 33سالہ پاکستانی گرفتار
