واشنگٹن (فضل خان) امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل اور پاکستانی نژاد امریکیوں کے بڑھتے ہوئے سیاسی و سماجی کردار کے حوالے سے ریاست ورجینیا میں ایک اہم اور غیر معمولی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریپبلکن اور ڈیمو کریٹک پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن (پاپا) کے زیرِاہتمام وسط مدتی انتخابات کے بعد منعقد ہونے والی اس پہلی خصوصی نشست میں امریکہ کی نئی سیاسی صورتحال، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعاون، مستقبل کی سیاسی ترجیحات اور پاکستانی نژاد امریکیوں کی موثر نمائندگی جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ تقریب میں ریپبلکن رہنما اور معروف پاکستانی امریکن شخصیت ڈاکٹر ساجد تارڑ، ڈیموکریٹک رہنما عائشہ خان اور خرم شہزاد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی وابستگیوں اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر مشترکہ قومی و کمیونٹی مفادات کے لیے تعمیری مکالمے کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔ پینل ڈسکشن میں اس امر پر خصوصی توجہ دی گئی کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد سامنے آنے والی سیاسی تبدیلیاں مستقبل کی پالیسی سازی، پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے کیا اہمیت رکھتی ہیں۔ گفتگو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم، کاروباری تعاون اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس بات کی اہمیت بھی اُجاگر کی کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کو مقامی، ریاستی اور وفاقی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کا سب سے نمایاں پہلو سوال و جواب کی خصوصی نشست تھی، جس میں کمیونٹی اراکین کو ریپبلکن اور ڈیمو کریٹک رہنمائوں کے سامنے اپنے سوالات، تجاویز اور تحفظات پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا۔ اس آزادانہ مکالمے کے دوران پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سیاسی مستقبل، نوجوان نسل کی قیادت میں شمولیت، خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار، کاروباری مواقع اور امریکی فیصلہ ساز اداروں تک کمیونٹی کی موثر رسائی جیسے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں کو محض انتخابی سرگرمیوں تک محدود رہنے کے بجائے مستقل بنیادوں پر سیاسی، سماجی اور معاشی شعبوں میں اپنی نمائندگی کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ ان کے مسائل اور تجاویز پالیسی سازی کے متعلقہ فورمز تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر ریپبلکن رہنما ڈاکٹر ساجد تارڑ اور ڈیمو کریٹک رہنما عائشہ خان کی شرکت کو مختلف سیاسی نظریات کے درمیان مثبت اور تعمیری مکالمے کی ایک اہم مثال قرار دیا گیا۔ شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی نشستوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کے لیے موثر حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔پینل ڈسکشن کے انعقاد اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈاکٹر ساجد تارڑ، عائشہ خان اور خرم شہزاد کی خصوصی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا، جبکہ پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے منتظمین کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- اٹلی کے قدیم قلعے کی مرمت کے دوران پانچ سو سال پرانا خفیہ خزانہ برآمد
- فیصل آباد: خاتون سڑک کنارے مکئی بھون رہی ہے۔
- ورجینیا میںری پبلکن اور ڈیموکریٹک رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع
- برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
- سونے کی قیمت مین بڑی کمی فی تولہ 3500 روپے سستا ہو گیا
- بولونیا:فلاحی مرکز میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 33 سالہ پاکستانی کو پولیس افسران نے پکڑ رکھا ہے۔
- رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج
- پی ٹی آئی کو پنجاب میں بڑا دھچکا، سینئر رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان پنجاب کے ترجمان شایان بشیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
- جنوری تا اکتوبر2026لاہور میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں بتدریج کمی لاہور
- یورپی یونین برطانیہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کیلئے تاریخی تھارتی سیکورٹی معاہدہ
- پاکستان سٹاک ایکسچینج’کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا
- ایران کی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر مقیم تہران پر معاشی دبائو جاری رکھنے کا اعلان
- اٹلی: فلاحی مرکز میں ہنگامہ آرائی و رضاکاروں پر تشدد، 33سالہ پاکستانی گرفتار
- انکھوں کی ٹھنڈک دلوں کا سکون حرم شریف میں طواف کرتے اللہ کے مہمانوں کا ایمان افروز مناظر
- ایران کی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر مقیم تہران پر معاشی دبائو جاری رکھنے کا اعلان
- چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی
- امریکہ کو انتہائی مطلوب منشیات کی دنیا کا ڈان میکسیکو میں گرفتار
- پشاور: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان این ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی گئی
- کابینہ کی ہر بات میڈیا کے سامنے نہیں لاسکتے: طارق فضل چوہدری
