جنین (آئی این پی)جنوبی امریکی ملک پیرو کے علاقے جنین میں 6.9شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکوں سے مختلف علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں و عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے خاصے شدید محسوس کیے گئے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں عمارتوں، سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ نقصان پہنچنے کے خدشات پیدا ہوگئے۔پیرو کے علاقے جنین میں 6.9 شدت کا زلزلہ، دارالحکومت لیما تک جھٹکے محسوس کیے گئے۔
