معروف ماڈل و اداکارہ روما مائیکل اور اداکار شان بیگ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ، دونوں کی مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔تقریب میں روما مائیکل اور شان بیگ روایتی پیلے اور سبز رنگ کے ملبوسات میں دکھائی دیئے۔
، مایوں کی سجاوٹ اور رنگوں سے بھرپور ماحول بھی مداحوں کو پسند آرہاہے۔واضح رہے کہ روما مائیکل نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز مس ویٹ پاکستان کے ریئلٹی شو سے کیا تھا، بعد ازاں وہ مس یونیورس کے مقابلے میں بھی شریک ہوئیں، ریمپ اور معروف میگزینز کیلئے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ وہ اداکاری کے میدان میں بھی سرگرم ہیں ،فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ ڈراموں میں بھی نظر آرہی ہیں۔روما مائیکل نے حال ہی میں اداکار شان بیگ سے شادی کی ہے جو شان بیگ کی دوسری شادی ہے، نکاح کے بعد دونوں کے شادی سے متعلق دیگر پروگراموں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے,رومامائیکل شادی کے بعداپنانام بھی رومامائیکل سے تبدیل کرکے روماشان بیگ کرچکی ہیں۔
ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

