Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیصل آباد: محنت کش گدھا گاڑی پرگنجائش سے کئی گنا زیادہ سامان لیے سڑک سے گزر رہا ہے جو حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
    • عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت
    • منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب
    • ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
    • مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد
    • تنازع کے باعث خودکشی کا سوچنے لگی تھیں: ہیلی بیبر نے بتا دیا
    • رنبیر کپور نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا
    • بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی ‘شناختی کارڈ منسوخ کرنیکا اعلان
    • کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ سٹوری ٹیلنگ مقابلے کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ’ صدر شعبہ ڈاکٹر ارم فضل اور دیگر کا کامیاب طلبہ و طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • پیغام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد، مختلف مکاتب فکر افراد کی شرکت
    • فیروزوالہ: مبینہ زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، بیکری سیل
    • سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
    • جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں، تقرروتبادلوں کے احکامات جاری
    • سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت، اموات کی تعداد 43 ہوگئی
    • لاہور: قرطبہ چوک مزنگ پلازہ میں آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
    • این آئی ایچ’ موسم سرما کے حوالے سے 3 ہنگامی ہیلتھ ہدایات جاری
    • ہیلتھ سروسز پنجاب، طبی آلات کی خریداری، 4کروڑ55 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں
    • پیرو کے علاقے جنین میں 6.9شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • قرطبہ چوک، پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں نے 8 افراد کو بحفاظت کرین کے ذریعے باہر نکال لیا
    • ورجینیا:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیز کے حامی مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب

    By Khabrain Newsنومبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور ( شو بز ڈ یسک ) پاکستانی اداکارہ منال خان نے لندن میں پاکستان اور کراچی کو محفوظ شہر قرار دینے پر اپنی بہن ایمن خان کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بیان کی حمایت کر دی ۔ منال خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے نیچے تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے۔کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایمن سے آخر کیا توقع کی جا رہی تھی؟منال خان کا کہنا ہے کہ کیا اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنے ہی ملک کیخلاف منفی باتیں پھیلانے کی توقع کی جا سکتی ہے؟ ایمن برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں اور انہوں نے وہی بات کی جو انہیں کرنی چاہیے تھی۔واضح رہے کہ ایمن خان اور ان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کو محبت کرنے والے، مہمان نواز اور محفوظ لوگوں کا شہر قرار دیا تھا۔

    اس موقع پر صحافیوں نے ایمن خان سے اداکارہ حنا الطاف کی اس ویڈیو کے حوالے سے سوال کیا تھا جس میں انہوں نے کراچی کی صورتِحال پر تنقید کی تھی۔ایمن خان کا کہنا تھا کہ میں نے حنا الطاف کی ویڈیو نہیں دیکھی، تاہم پاکستان اور کراچی محفوظ ہیں، ہمیں اپنے ملک اور شہر سے محبت ہے، کبھی کراچی میں خود کو پابند یا قید محسوس نہیں کیا بلکہ وہاں خود کو بہت آزاد محسوس کرتی ہوں، امید ہے کہ حالات میں مزید بہتری آئے گی اور خواتین کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔دوسری جانب منیب بٹ نے کہا تھا کہ سندھ کی صورتِحال ویسی نہیں جیسی بعض لوگ پیش کرتے ہیں، کسی اداکار کا بیان اس کے اپنے انفرادی تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لندن میں آخری ناشتہ کر کے کراچی واپس جائوں گی، جہاں ان کے بقول انہیں دوبارہ جیل میں رہنا ہو گا۔حنا الطاف نے دعوی کیا تھا کہ کراچی میں خواتین آزادانہ زندگی نہیں گزار سکتیں اور ان کے لیے سڑکوں پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت

      ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

      مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.