Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیصل آباد: محنت کش گدھا گاڑی پرگنجائش سے کئی گنا زیادہ سامان لیے سڑک سے گزر رہا ہے جو حادثہ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
    • عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت
    • منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب
    • ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
    • مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد
    • تنازع کے باعث خودکشی کا سوچنے لگی تھیں: ہیلی بیبر نے بتا دیا
    • رنبیر کپور نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا
    • بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی ‘شناختی کارڈ منسوخ کرنیکا اعلان
    • کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں منعقدہ سٹوری ٹیلنگ مقابلے کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ’ صدر شعبہ ڈاکٹر ارم فضل اور دیگر کا کامیاب طلبہ و طالبات کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • پیغام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد، مختلف مکاتب فکر افراد کی شرکت
    • فیروزوالہ: مبینہ زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، بیکری سیل
    • سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
    • جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں، تقرروتبادلوں کے احکامات جاری
    • سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت، اموات کی تعداد 43 ہوگئی
    • لاہور: قرطبہ چوک مزنگ پلازہ میں آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
    • این آئی ایچ’ موسم سرما کے حوالے سے 3 ہنگامی ہیلتھ ہدایات جاری
    • ہیلتھ سروسز پنجاب، طبی آلات کی خریداری، 4کروڑ55 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں
    • پیرو کے علاقے جنین میں 6.9شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • قرطبہ چوک، پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں نے 8 افراد کو بحفاظت کرین کے ذریعے باہر نکال لیا
    • ورجینیا:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیز کے حامی مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالیہ بھٹ کی دپیکا پڈوکون کے 8 گھنٹے کام کے مطالبے کی حمایت

    By Khabrain Newsنومبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلموں کے انتخاب میں خواتین کو مرکزی کردار دینے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلموں کی ناکامی کے باوجود خواتین پر مبنی کہانیوں کا انتخاب جاری رکھوں گی ۔عالیہ بھٹ نے فلموں کی تجارتی ناکامی پر مرد اور خواتین اداکاروں کیلئے مختلف پیمانے اپنائے جانے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کسی مرد اداکار کی مرکزی کردار والی فلم ناکام ہوتی ہے تو کوئی یہ نہیں کہتا کہ مردوں پر مبنی فلمیں نہیں بننی چاہئیں۔
    ، اس لیے میں بھی خواتین کو مرکزی کردار دینے والی فلموں کا انتخاب ترک نہیں کروں گی۔فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ نے مختلف موضوعات پر فلمیں کرنے اور ناکامی کا خطرہ مول لینے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے تجربات میں ناکامی کا خطرہ ضرور ہوتا ہے، لیکن کامیابی اور بلندیوں تک پہنچنے کا امکان بھی اتنا ہی موجود ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ نے فلم الفا کے انتخاب کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کہانی مضبوط ہو اور ناظرین کے دلوں کو چھو لے تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ مرکزی کردار مرد ادا کر رہا ہے یا خاتون۔دوسری جانب عالیہ بھٹ نے فلمی صنعت میں کام کے اوقات محدود کرنے کے مطالبے پر اداکارہ دپیکا پڈوکون کی حمایت بھی کردی ہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت میں اداکاروں اور عملے کو اپنے کام کے اوقات مقرر کرنے کا حق ہونا چاہیے اور انہیں اس بات کا خوف نہیں ہونا چاہیے کہ اپنی حدود طے کرنے پر روزگار سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے فلم ساز میری ضروریات کا خیال رکھتے ہیں، تاہم فلمی صنعت میں کام کے طریقہ کار پر ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ان کے مطابق کام کے اوقات منصفانہ ہونے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور ملازمین کو اپنی حدود مقرر کرنے پر ملازمت سے محرومی کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔عالیہ نے فلموں کی شوٹنگ کے دوران صاف ستھرے بیت الخلا کی دستیابی کو بھی ہر فرد کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولت صرف مرکزی اداکاروں یا سینئر عملے تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      منال نے ایمن خان کی حمایتکر دی، تنقید کرنیوالوں کو جواب

      ماڈل واداکارہ روما مائیکل اور شان بیگ کی مایوں تقریب، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

      مشہور گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.