لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاونٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا۔یارکشائر کاونٹی کرکٹ کلب نے 30 سالہ امام الحق کی 2027 کے سیزن کے لیے خدمات حاصل کرلی ہیں۔امام الحق پورے کاونٹی سیزن کے لیے یارکشائر کو دستیاب ہوں گے۔
، وہ اس سے قبل 2025 میں اسی ٹیم کی نائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے 2025 کے سیزن میں 8 لسٹ اے میچز میں 4 سنچریاں اسکور کیں، امام الحق کا کہنا تھا کہ یارکشائر میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔پاکستانی بیٹرز نے مزید کہا کہ یارکشائر ہمیشہ سے میرے لیے کرکٹ کھیلنے کی ایک خاص جگہ رہی ہے، پورے سیزن کے لیے دستیاب ہونا میرے لیے بہت اہم ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔، یارکشائر کے ساتھ ٹرافیاں جیتنے کے لیے پرعزم ہوں۔
امام الحق کا انگلش کاونٹی یارکشائر سے معاہدہ ہوگیا

