اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور خطے سمیت عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماں نے مشترکہ مفادات کے امور پر بھی گفتگو کی اور علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ملائیشین وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ملائیشیا کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اعلی سطح کے باقاعدہ دوروں، عسکری تعاون میں اضافے اور علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی معاملات پر مسلسل مذاکرات کے ذریعے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔قبل ازیں کوالالمپور میں ملائیشین وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورس جنرل تان سری حاجی مالک رزاق سلیمان اور بری فوج، شاہی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔بعد ازاں ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد خالد بن نورالدین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ دونوں فریقوں نے دفاعی شراکت داری میں توسیع، افواج کے درمیان براہ راست روابط مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی۔اپنے اس اہم دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، جہاں ایک خصوصی تقریب میں انہیں ادارے کے ممتاز ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔
ملائیشیا دورہ
بریکنگ نیوز
- پٹرول 3 روپے لیٹر سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملائیشیا وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ایران پر یکطرفہ حملہ خطرناک نیتن یاہو کی اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی حکام کی وارننگ
- پٹرولیم ڈیلر کاقیمتوں کے ماہانہ نظام کی بحالی کیلئے حکومت کو15دن کاالٹم میٹم
- مکہ معاہدہ، پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونگے
- پاکستان اور عمان کا ویزا مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں سے رجوع کرنے پر اتفاق
- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- نئے صوبوں کا قیام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں:بیرسٹر گوہر
- صدر زرداری سے پرتگال کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- مریم نواز کا 26نومبرکوملتان کادورہ متوقع
- ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہاتھ ملارہے ہیں۔
- عام آدمی کیلئے وفاق اور صوبوں کو ملکر کام کرنا ہو گا سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہیں وزیراعظم
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی
- جنگ میں جانی و مالی نقصان؛ ایران نےامریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانہ مانگ لیا
- زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان
- وزیراعظم کا دورہ ماسکو ‘پاک روس 16معا ہدوں پر دستخط متوقع
- اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہونے والے شہریوں سے مل رہے ہیں۔
- ہمیشہ اپنا منہ اور سینہ کھلا رکھا آپ اپنی فکر کریں: رانا ثناء اللہ
- پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
