Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
    • شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور
    • لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
    • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات
    • ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
    • حمایت کی آئینی لاجک موجود سرائیکی صوبے کیلئے کئی سال پارلیمانی جدوجہد ہوئی بالول بھٹو
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • ڈیزل 4 روپے لٹر سستا پٹرول مزید 1 روپے لٹرسستا
    • حمزہ شہباز بابا گرونانک دیو کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریو ںسے خطاب کررہے ہیں۔
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی ورکرز سے خطاب کررہے ہیں
    • بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر کارکنوں کا بڑا اجتماع ‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
    • تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنیوالا ملازم مستقل ہونیکا حقدار نہیں:وفاقی آئینی عدالت
    • شیخ حسینہ کا16دسمبر کو واپسی کا اعلان بنگلہ دیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے
    • جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے میں 12 ڈرون حملے بنوں پشاور میں 8دہشت گرد ہلاک
    • جنوبی وزیرستان حملوں سے تباہی اورناکارہ کیے گئے ڈرونز کے ٹکڑے نمایاں ہیں۔
    • بابا گورونانک کا پیغام پوری دنیا کیلئے محبت’ برابری کا سندیسہ : حمزہ شہبازشریف
    • مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانیوں کو جلد شادیاں اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیدیا
    • صوبوں کے معاملے پر واضح موقف ہے عوامی رائے لے لیں: عطااللہ تارڑ
    • پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی چینی خلابازوں کے ہمراہ ایک ہفتہ کے خلائی سفر پر روانگی سے قبل تصاویر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے سوئٹزرلینڈ کی سابق
    صدر روتھ ڈریفس نے ملاقات کی، روتھ ڈریفس گلوبل کمیشن آن ڈرگ پالیسی کی سٹیئرنگ کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔ملاقات میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا اور ان کے وفد سمیت ڈی جی ریفارمز سپریم کورٹ، ڈی جی وفاقی عدالتی اکیڈمی اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے شرکت کی۔ملاقات میں فوجداری نظامِ انصاف میں اصلاحات، جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں اور انصاف تک رسائی میں حائل رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خواتین، بچوں اور منشیات پر انحصار کرنے والے افراد کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر نے قومی جیل اصلاحات ایکشن پلان میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، یہ منصوبہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ملاقات میں مقدمات کے فیصلوں سے قبل قید کی مدت میں کمی اور قید کے متبادل اقدامات کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔فوجداری نظامِ انصاف کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضلعی عدلیہ کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے اور وفاقی عدالتی اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، جس کا چیف جسٹس نے خیرمقدم کیا۔
    وفد نے مالی مشکلات کے باعث قانونی نمائندگی سے محروم خواتین قیدیوں کے مسائل کی نشاندہی کی۔اس موقع پر چیف جسٹس یحیی آفریدی نے وفد کو لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے مفت قانونی معاونت کے پروگرام سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مستحق افراد ہیلپ لائن 1818 کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ مالی مشکلات انصاف تک رسائی میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی شخص کو قانونی نمائندگی سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل

      شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور

      لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.