لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی سطح پر بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی ۔ایوان میں یہ قرارداد مسلم لیگ(ن)کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نیپیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جاری کردہ سالانہ فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آنا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے عالمی کردار اور ملک کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ کا واضح اعتراف ہے۔ قرارداد میں مئی دوہزار پچیس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت ، جرات اور بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ‘آپریشن بنیان المرصوص’ کے ذریعے پاکستان نے اپنی خودمختاری ، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کیا ۔ جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی و سفارتی مشاورت نے کلیدی کردار ادا کیا۔قراردار میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کو بھی سراہا گیا ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی قیادت کی مثر سفارت کاری کے نتیجے میں فریقین کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کو فروغ ملا اور اسلام آباد میں امن مذاکراتی پیش رفت ممکن ہوئی ۔ قرارداد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا جس سے علاقائی و اسلامی دفاعی تعاون اور باہمی تحفظ کے عزم کو نئی تقویت ملی ہے۔قرارداد کے اختتام پر قومی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں رہنماں کو عالمی اعزاز پر مبارکباد پیش کی گئی۔
بریکنگ نیوز
- فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
- شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کو بااثر مسلم شخصیات میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرار د منظور
- لاہور میں 3روز کیلئے دفعہ 144نافذ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی
- چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی اہم ملاقات
- ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
- حمایت کی آئینی لاجک موجود سرائیکی صوبے کیلئے کئی سال پارلیمانی جدوجہد ہوئی بالول بھٹو
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ڈیزل 4 روپے لٹر سستا پٹرول مزید 1 روپے لٹرسستا
- حمزہ شہباز بابا گرونانک دیو کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریو ںسے خطاب کررہے ہیں۔
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی ورکرز سے خطاب کررہے ہیں
- بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر کارکنوں کا بڑا اجتماع ‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
- تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنیوالا ملازم مستقل ہونیکا حقدار نہیں:وفاقی آئینی عدالت
- شیخ حسینہ کا16دسمبر کو واپسی کا اعلان بنگلہ دیش میں مظاہرے پھوٹ پڑے
- جنوبی وزیرستان میں ایک گھنٹے میں 12 ڈرون حملے بنوں پشاور میں 8دہشت گرد ہلاک
- جنوبی وزیرستان حملوں سے تباہی اورناکارہ کیے گئے ڈرونز کے ٹکڑے نمایاں ہیں۔
- بابا گورونانک کا پیغام پوری دنیا کیلئے محبت’ برابری کا سندیسہ : حمزہ شہبازشریف
- مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانیوں کو جلد شادیاں اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیدیا
- صوبوں کے معاملے پر واضح موقف ہے عوامی رائے لے لیں: عطااللہ تارڑ
- پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی چینی خلابازوں کے ہمراہ ایک ہفتہ کے خلائی سفر پر روانگی سے قبل تصاویر
